نظام آباد:6؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ یونیورسٹی کو نائک سے الحاق کرنے کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انچارج رجسٹرار پروفیسر لمبادری نے کیا۔ پروفیسر لمبادری نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے اساتذہ، پرنسپل ، ڈپارٹمنٹ انچارج کے ساتھ اپنے چیمبر میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا اور بتایا کہ تلنگانہ یونیورسٹی کے انچارج وائس چانسلر پارتھا سارتھی نے تلنگانہ یونیورسٹی میں نائک سنٹر کے قیام اور اس سے الحاق کرنے کیلئے نمائندگی کی ہے اور ماہ مارچ ، اپریل کے ماہ میں نائک کی ٹیم تلنگانہ یونیورسٹی کا دورہ کرنے کے امکانات ہیں لہذا یونیورسٹی کی جانب سے تمام تیاریاں کرتے ہوئے نائک سے الحاق کریں تاکہ طلباء کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکے۔ اس موقع پر نائک کمیٹی کے انچارج پروفیسر یادگیری بھی موجود تھے۔