نظام آباد۔28 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمان نظام آباد شریمتی کے کویتانے تلنگانہ یونیورسٹی کو تمام شعبوں میں ترقی دلانے کا ارادہ ظاہر کیا۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار لمبادری اور لیکچررس نے کل حیدرآباد میں کے کویتا نے ملاقات کی اور امریکہ کے حالیہ دورہ کے موقع پر شکاگو یونیورسٹی سے تلنگانہ یونیورسٹی کے معاہدہ پر ان سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر کویتا نے تلنگانہ یونیورسٹی کے رجسٹرار اور عملہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ یونیورسٹی کو آئندہ دو تین سال میں ہر شعبہ میں ترقی دلانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرے گی جن میں مختلف کورسس کو متعارف، انجینئرنگ کالج کا قیام، یونیورسٹی میں مرد و خواتین کے نرسنگ کورسس کے قیام، برقی کے استعمال اور برقی کی قلت کو دورکرنے کیلئے شمشی توانائی کے مرکز کا قیام، بائیو گیس کے پلانٹ کے قیام، شکاگو یونیورسٹی کے علاوہ ایم او یو، پرنسٹن یونیورسٹی سے ملحق کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر الحاق کرنے اور یونیورسٹی میں 24 گھنٹے برقی کی سربراہی ، ایس آر ایس پی سے آبی سہولتیں، 24 گھنٹے انٹرنیٹ کی سہولت، فارما کمپنیوں سے یونیورسٹی میں تحقیقی مرکز اور طلباء کے تعلیمی سہولتیں کے ساتھ ملازمتوں کی سہولتوں کے قیام ، سائنس شعبہ میں لیباریٹریز کے قیام، یونیورسٹی میں سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے اور ڈچپلی میں ایکسپریس ٹرین کے اسٹاپ کا قیام کا تیقن دیا۔ اس موقع پر سائنس این جئے پرکاش رائو اسوسی ایٹ پروفیسر ناگاراجوو دیگر بھی موجود تھے۔