وائس چانسلر ایس پارتھا سارتھی کی صحافیوں سے بات چیت
نظام آباد:26؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ یونیورسٹی کے انچارج وائس چانسلر و سینئر آئی اے آئی ایس مسٹر پارتھا سارتھی نے بتایا کہ تلنگانہ یونیورسٹی میں نیاک سنٹر کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہے۔ انہوں نے تلنگانہ یونیورسٹی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ یونیورسٹی گذشتہ 4ماہ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ڈچپلی مین کیمپس میں مزید ایک بوائزہاسٹل کی تعمیر کیلئے 13.26 کروڑ روپئے منظوری حاصل کی گئی۔ بھکنور سائوتھ کیمپس میں بوائز ہاسٹل کیلئے 6.12 کروڑ ، گرلز ہاسٹل کیلئے 6.59 کروڑ روپئے کی منظوری حاصل کی گئی اس طرح دونوں کیمپس میں ہاسٹل کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ ڈچپلی کیمپس میں آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایس آر ایس پی سے پانی کے حصول اقدامات اور لڑکیوں کے تحفظ کیلئے ہاسٹل پر سی سی کیمرے، یونیورسٹی کی جملہ 577 ایکر اراضی کی حصاربندی، سائوتھ کیمپس کی اراضی کی تحفظ گذشتہ 4سال سے اکیڈیمک کنسٹلنٹ کی اضافہ شدہ تنخواہیں زیر التواء تھی ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کی طرح ان کی تنخواہیں ادا کی جارہی ہے۔ مسٹر پارتھا سارتھی نے بتایا کہ ضلع کے صنعتکار کے تعاون سے ساوتھ کیمپس میں دو لاکھ روپئے کی مدد سے واٹر پلانٹ کے علاوہ نیاک سنٹر کے قیام کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں ۔یونیورسٹی میں 15 سمینارکا انعقاد کے علاوہ ڈچپلی مین کیمپس کو برقی سربراہی کے نظام کا بھی افتتاح کیا اور اب سے 24 گھنٹے مستقل طورپر برقی سربراہ کی جائے گی۔ مسٹر پارتھا سارتھی نے امریکہ کے دورہ کے موقع پر رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا شکا گو کی اسٹیٹ یونیورسٹی اور تلنگانہ یونیورسٹی کے درمیان کئے گئے معاہدہ پر بھی مسرت کا اظہار کیااور ان سے اظہار تشکر کیا۔