تلنگانہ یونیورسٹی میں طلبہ کا مستقبل روشن

ایم اے اردو میں داخلے ‘اسکالرشپس کیلئے رہنمائی اوردیگر سہولتیں دستیاب

نظام آباد :22؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب ایم اے اردو سال اول میں میرٹ کی بنیاد پر راست داخلے جاری ہیں۔ ایسے طلباء و طالبات جو بی اے‘ بی ایس سی اور بی کام میں بطور زبان دوم اردو‘ عربی‘ فارسی پڑھ چکے ہوں داخلے کے اہل ہیں۔اردو طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے ایم اے اردو کے نصاب میںصحافت اور کمپیوٹر پر مبنی کورس کو بھی شامل کیا گیا ہے جس سے طلباء کو حصول روزگار میں آسانی ہوگی۔ ایم اے اردو سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات تعلیمی اداروں میں پیشہ درس و تدریس کے علاوہ اپنا مستقبل پرنٹ و الکٹرانک میڈیا و دیگر شعبوں سے وابستہ ہوتے ہوئے روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔ داخلہ لینے والے طلبہ کو اسکالرشپ کی رہنمائی کی جائے گی۔ اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کیلئے علیحدہ علیحدہ ہاسٹل کی سہولت موجود ہے۔ یونیورسٹی کے طلبہ کو انٹرنیٹ کی مفت سہولت کیلئے پورے کیمپس کو وائی فائی سے لیس کیا گیا ہے۔ 577 ایکڑ پر محیط آلودگی سے پاک سرسبز و شاداب کیمپس میں طلباء و طالبات کے لئے وسیع و کشادہ کلاس رومس کے علاوہ نصاب پر مبنی و دیگر کتابوں کے مطالعہ کیلئے شاندار لائبریری کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔ داخلہ کے خواہشمند طلباء اپنے اصل اسنادات کے ساتھ شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی سے رجوع ہوں۔مزید تفصیلات کیلئے ڈاکٹر اطہر سلطانہ صدر شعبہ اردو 9849098054‘ڈاکٹر موسیٰ اقبال اسسٹنٹ پروفیسر 9948493729 ‘اور ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی سے فون 9912147479پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹی طلبہ کیلئے نظام آباد بس اسٹانڈ سے یونیورسٹی کمیپس تک صبح و شام بس کی سہولت موجود ہے۔ اہل طلبہ سے استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔