نظام آباد:27؍ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ یونیورسٹی میں شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری کے تحت سائینس ایجوکشن پیانل ، جائینٹ سائینس اکیڈمیز ایجوکشن ، دی انڈین اکیڈمی آف سائینسس بنگالورو ۔ انڈین نیشنل سائینس اکیڈمی نئی دہلی ، دی نیشنل اکیڈمی آف سائینسس انڈیا الہ آباد کے زیر اہتمام قابل رسائی حفظانِ صحت میں قدرتی مصنوعات کا کردارکے عنوان پر دو روزہ لکچر ورکشاپ پروفیسر جے یس یادو اعزازی سائینس داں کی کنوینر شپ کوآرڈینٹر پروفیسر نسیم کی نگرانی میں 5اور 6فروری کو انعقاد عمل لایا جارہا ہے۔ اس کے ریسورس پرسنس پروفیسر جے یس یادو آئی آئی سی ٹی حیدرآباد، پروفیسر فیض احمد خان آئی آئی ٹی حیدرآباد،۔ ڈاکٹر یس چندرا شیکھر آئی آئی سی ٹی حیدرآباد، ڈاکٹر یو وی ملاّ اوداھانیآئی آئی سی ٹی حیدرآباد ، ڈاکٹر این سرینواس این آئی پی ای آرحیدرآباد ،ڈاکٹر پی ایم گوری آئی آئی سی ٹی حیدرآبادہونگے۔اس پروگرام کے معتمدی ناظمین ڈاکٹر ایم ستیانارایئنا اسسٹنٹ پروفیسر ،احمد عبدالحلیم خان اسسٹنٹ پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی ہونگے۔اس کی سرپرستِ اعلیٰ سی پارتھاسارتھی آئی اے ایس انچارج وائیس چانسلر ہونگے اورسرپرست پروفیسر آر لمبادری رجسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی ہونگے۔تمام طلباء، اسکالرس اور لکچررس جو فارماسیوٹیکل کیمسٹری اور کیمیکل سائینسس سے تعلق رکھتے ہوں شرکت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اس کی آخری تاریخ 31جنوری رکھی گئی ہے۔اس دوروزہ لکچر ورکشاپ میں شرکت کیلئے کوئی فیس نہیں ہے۔لیکن اوّل آمد اواوّل داخل قاعدے کے تحت 150امیدواروں کی گنجائیش ہے۔اس کی تمام تفصیلات یونیورسٹی کے ویب سائیٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔