تلنگانہ یوم تاسیس کا شاندار پیمانے پر اہتمام

فنڈس کی اجرائی میں کوتاہی سرکاری عہدیدار پریشان

کریم نگر ۔ 29؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کی یوم تاسیس ضلع بھر میں انتہائی شاندار طریقہ پر جوش و خروش کے ساتھ منعقد کئے جانے کے لئے حکومت کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے اور ضلع انتظامیہ نے حکم دیا کہ حکومت کے دو سالہ دور حکومت کے ترقیاتی اسکیمات کی عمل آوری سے بھی عوام واقف ہوں ۔ اس طرح کی تقریبات ہونا چاہئے ۔ ہر پنچایت میں (25) کلو مٹھائی اور میونسپل میں 50 کلو میٹھائی تقسیم کی جانی چاہئے ۔ ضلع کے تمام دفتروں کو روشنیوں سے جگمگانے برقی قمقموں سے سجانے دھوم دھام کھیل تماشوں کے مقابلے منعقد کرنے اور تلگو تلی مجسمے کو رنگ و روغن سے لگانے ‘ شہیدوں کی یادگار میناروں کی مرمت کے سلسلہ میں ہر ضلع کے لئے 30 لاکھ روپئے کی منظوری کا اعلان کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے بھی ضلع انتظامیہ کو حکم دیا کہ یوم تاسیس کو صرف دو دن رہ گئے ہیں لیکن فنڈس کی اجرائی نہیں ہوئی ہے کہا جا رہا ہے کہ 30 لاکھ روپیوں کی منظوری کے بعد صرف 5.35 لاکھ روپئے جاری کئے گئے ۔ ہر منڈل کو پانچ ہزار ڈیویژن کو پچاس ہزار روپیوں کا اعلان کیاگیا ۔ اب کہا یہ جا رہا ہے کہ میونسپل اور پنچایت اپنا اپنا فنڈ استعمال کریں گے ۔ گرام پنچایت پانچ تا بارہ ہزار روپئے استعمال کریں ۔ کریمنگر کے 57 منڈل ہر منڈل پانچ ہزار کے حساب سے 2.85 لاکھ روپئے ڈیویژن کے لئے پچاس ہزار کے حساب سے 2.5 لاکھ کی منظوری کا کلکٹر نے اعلان کیا ہے ۔ اس طرح کل پانچ لاکھ 35 ہزار روپئے کی منظوری ہے ۔ تاحال کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کو جن کاموں کے لئے احکامات دیئے گئے تکمیل کو نہیں پہنچے ۔ اس لئے فنڈس کے تعلق سے کچھ بھی اتہ پتہ نہیں ہے ۔ ضلعی سطح پر چھے کمیٹیوں کی تشکیل ہوئی تھی ۔ مختلف امور کی انجام دہی پر ذمہ داری سونپی گئی ۔ لیکن فنڈس نہ ہونے پر کچھ بھی نہیں ہوسکا ۔ رنگ روغن ‘ روشنی ‘ صفائی اور 25 اور 50 کلو میٹھائی کی تیاری کے لئے کسی طرح احکامات دیں ۔ دیگر عہدیداروں اور سیاسی قائدین کا کہنا ہے کہ 31 مئی کو کھیلوں کے مقابلے ‘ میوزیکل چیئر ‘ کبڈی ‘ انتاکشری‘ ڈانس ‘ مہندی ‘ کے مقابلے سرکس گراونڈس میں منعقد کئے جائیں ۔ مہیلا پروگرام سرکاری دفتری پرچم کشائی عمل میں لانی جائے اور مٹھائی تقسیم کی جائے ۔ پریڈ گراؤنڈ میں وزیر کے ہاتھوں پرچم کشائی ‘ اثاثہ جات اور ایوارڈس کی تقسیم عمل میں لائی جائے۔ 1967 ء میں تلنگانہ تقریب میں شریک افراد کو تہنیت پیش کی جائے اور شالپوشی کی جائے ۔