حیدرآباد ۔26 مئی ۔ ( ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس (2 جون ) کے موقع پر فٹبال ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں لارہی ہے جو جمخانہ گراؤنڈس اور فتح میدان (لال بہادر شاستری اسٹیڈیم ) میں کھیلا جائے گا ۔ ٹی ایف اے آنرری سکریٹری جی پی پالگنا کی اطلاع کے بموجب اے ، بی اور سی ڈیویژن کے تمام پرائیویٹ کلبس جو تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کے پاس درج رجسٹر ہیں ، اس ٹورنمنٹ میں حصہ لینے کے اہل ہیں ۔ اس ضمن میں رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 29 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ کلب سکریٹریز دیگر تفصیلات کیلئے ٹورنمنٹ ڈائرکٹر بشیراحمد سے 9346515772 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ صرف کلب کے رجسٹرڈ کھلاڑی اہل ہوں گے ۔