تلنگانہ یوم تاسیس شاندار طریقہ سے بنانے کی تیاریاں

یلاریڈی /31 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کا یوم تاسیس تقریب 2 جون کو شاندار طریقہ سے منانے یلاریڈی ME مسٹر وینکٹیشم نے صدر مدرسین کو مشورہ دیا ۔ انہوں نے منڈل کے تمام اسکول صدر مدرسین کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے انہیں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد کرنے کے پروگراموں سے متعلق آگاہ کیا ۔ تقاریب منانے کیلئے اسکول فنڈ استعمال کرنیکو کیا ۔ طلباء کیلئے مختلف مقابلے رکھتے ہوئے جیتنے والوں کو انعامات دینے اور تمام طلباء میں شیرینی تقسیم کرنے کو کہا ۔ ضلع کلکٹر شریمتی یوگیتارانا نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تلنگانہ یوم تاسیس شاندار پیمانے پر منانے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کو مختلف مشورے دئے ۔ اس موقع پر تحصیلدار مسٹر کودنڈا رام ریڈی ایم پی ڈی او شنکر ریڈی منڈل سرپنچوں اور منڈل پریشد ارکان مختلف محکموں کے عہدیادر موجود تھے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ خصوصی عہدیادر مسٹر راملو نائیک نے منڈل پریشد آفس پر اجلاسمنعقد کرتے ہوئے کہا کہ 2 جون یوم تاسیس تاقریب جوش و خروش کے ساتھ منائیں ۔ تمام سرکاری دفاتر پر قومی ترنگا لہرایا جائے ۔ طلباء میں مختلف مقابلے منعقد کریں ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر روشماں ایم پی ڈی او رمیش نائیڈو ، تحصیلدار مسٹر نارائنا اور دوسرے موجود تھے ۔ منڈل سداشیونگر ایمے پی ڈی او مسٹر چندرکانت نے مشورہ دیا کہ یوم تاسیس کے موقع پر تمام سرکاری آفیسوں پر روشنی کا انتظام کیا جائے ۔ مختلف تہذیبی پروگرام منعقد کئے جائیں ۔ اس کیلئے عوامی نمائندے و تمام عہدیدار دلچسپی کا مظاہرہ کریں ۔ اس طرح تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب شاندار پیمانے پرمنانے کی تیاریاں زوروں پر کی جارہی ہیں ۔