تلنگانہ یوم تاسیس بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

یلاریڈی : یلاریڈی اور اس کے تمام منڈلوں پر تلنگانہ یوم تاسیس بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ تمام سرکاری دفاتر پر قومی پرچم لہرایا گیا ۔ طویل جدوجہد کے بعد آخرکار علحدہ ریاست کے تلنگانہکے قیام سے عوام میں بے پناہ خوشی دیکھنے میں آئی ۔ ٹی آر ایس قائدین میں اس موقع پر مسٹر گنگادھر ، بھوشنم ، انیل کمار ، محمد یوسف علی ، محمد رفیع ، سرینواس ، کرشنا ریڈی ، کرشنا گوڑ ، جوشی سرینواس ، وینکٹیشم ، سید حبیب ، محمد عباداللہ ، سائیلو ، بالراج گوڑ اور دوسرے موجود تھے ۔ یلاریڈی حلقہ کے لنگم پیٹ ، ناگی ریڈی پیٹ تاڑوائی ، سداشیونگر ، گندھاری منڈلوں پر بھی تلنگانہ یوم تاسیس بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ عوام نے آتشبازی کی اور مٹھائی تقسیم کی ۔