حیدرآباد۔ 26 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ گرامین بینک، سعیدآباد برانچ کو لاکھوں روپئے کا دھوکہ دینے والے ایک دھوکہ باز کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب بینک کے سینئر مینیجر بالکرشنیا نے پولیس میں ایک شکایت درج کروائی کہ جے وشواناتھ اور وینو گوپال دونوں نے بینک مینیجر کی ملی بھگت سے ضلع رنگاریڈی کے مناگور ولیج میں 150 مربع گز پر مشتمل ایک پلاٹ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے بینک سے 14 لاکھ 50 ہزار روپئے کا قرض حاصل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ پلاٹ پہلے ہی سے رہن شدہ تھا لیکن دھوکہ بازوں نے بینک انتظامیہ کو یہ باور کرایا کہ مذکورہ پلاٹ بالکل حقیقی ہیں۔ سی سی ایس پولیس نے وشواناتھ اور وینو گوپال کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔