تلنگانہ کے قیام کے بعد اسپورٹس زمرہ میں ریاستی ٹیموں کو مواقع

حیدرآباد 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آندھرا پردیش میں اس وقت 23 اضلاع ہیں اور اب تلنگانہ کے نئے ریاست میں وجود میں آنے کے بعد تلنگانہ دس اضلاع والی ریاست ہوجائے گی اور گیمس اسپورٹس میں ریاستی سطح کی ٹیموں میں نئی ریاست کی ٹیموں کا انتخاب ہوگا ۔ انڈور گیمس ، ایتھیلٹکس اور اوٹ ڈور گیمس میں حیدرآباد اور تلنگانہ اضلاع کے کھلاڑیوں کے ریاستی ٹیم کا حصہ بننے کیلئے شاندار مواقع ہیں۔

اپنے اپنے کھیل اور پوزیشن کیلئے کھلاڑی ریاستی ٹیم کا حصہ بننے کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیں ۔ تلنگانہ ریاست میں ہر کھیل کیلئے ریاستی ٹیم ہوگی اور ہر زمرہ کیلئے بھی ہوگی ۔ اس طرح تلنگانہ کے قیام سے فوائد ہیں ۔ اسپورٹس کیلئے یہ سب سے بڑا فائدہ ہوگا ۔ نیشنل گیمس میں بھی وہ حصہ لے سکتے ہیں۔ اسی طرح انڈور گیمس سے اوٹ ڈور گیمس اور ایتھیلٹکس کھلاڑیاں ریاستی ٹیم کا حصہ بننے کیلئے تیار ہورہی ہیں۔