تلنگانہ کے قیام میں صحافیوں کا اہم رول

محبوب نگر ۔ 10 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس یونین ( آئی جے یو ) کے ضلعی صدر مسٹر پی سرینو کی سالگرہ کے موقع پر کل یس وی یس ہاسپٹل میں خون کے عطیہ کا کیمپ منعقد کیا گیا ۔ کیمپ سے مخاط کرتے ہوئے میونسپل چیرپرسن رادھا امر نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ تحریک میں صحافیوں کا اہم رول رہاہ ے ۔ اس اہم مانگ اور عوام کے دیرینہ خواب کی تکمیل کیلئے سونیا گاندھی نے علحدہ تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا ۔ جرنلسٹوں کی جانب سے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد قابل ستائش ہے ۔ علحدہ ریاست کے قیام کے بعد تمام طبقات کے ساتھ یکساں انصاف نہ ہونے پر انہوں نے اظہار تاسف کیا ۔ صدر یونین سرینو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو مرتبہ بحیثیت ضلع صدر خدمت کا موقع فراہم کیا گیا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جرنلسٹوں کے مطالبات کی یکسوئی اور نمائندگی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی ۔ جرنلسٹوں کو بلاتاخیر ہیلت کارڈز کی فراہمی کیلئے حکومت سے پرزور نمائندگی کی جائے گی ۔ تمام جرنلسٹوں سے انہوں نے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر ایم اے ذکی ، یادگیری ، پروین کمار و دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔ یم اے مجیب صدر پریس کلب اڈہاک کمیٹی و نامہ نگار سیاست ، روی کمار ٹیوی فائیو ، وینکٹیشور پربھاکر کے علاوہ دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ تقریباً 40 جرنلسٹوں نے خون کا عطیہ دیا ۔