تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں سڑک حادثہ ۔تین افراد ہلاک

حیدرآباد 16 جولائی ( یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے پدااورو منڈل کے پوتنور کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار ،درخت سے ٹکرا گئی۔یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔اس حادثہ میں مزید دو افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔یہ افراد باپٹلہ ساحل کے مشاہدہ کے بعد محبوب نگر ضلع کے ناگرکرنول کو واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔مرنے والوں کی شناخت سنتوش ریڈی، اجئے اور جینت کے طور پر کی گئی ہے ۔