تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی ناقابل برداشت

یلاریڈی۔ /30مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ یلاریڈی منڈل ٹی آر ایس قائدین نے مقامی مارکٹ کمیٹی احاطہ میں اخباری نمائندوں کے اجلاس میں بتایا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد اس علاقہ کے سات منڈلوں کو آندھرا منتقل کرنے کے آرڈیننس جاری کرنا مرکز کیلئے زیب نہیں دیتا۔ اس آرڈیننس کو قبول نہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مرکزی حکومت تلگودیشم کی اس قدر بھی حمایت نہ کرے کہ مرکزی حکومت کا وقار پامال ہوجائے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین میں کرشنا گوڑ، گنگادھر، وٹھل ریڈی، سرینواس جوشی، راملو، کرشنا ریڈی، وینکٹیشم، عبدالرفیق، مہیش، انیل موجود تھے۔