کاماریڈی:27؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مہاجن سوشلسٹ پارٹی کے صدر مندا کرشنا مادیگا کل یہاں کاماریڈی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ ریاست کے پہلے چیف منسٹر دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے کو بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس سے انحرف کرنے کا الزام عائد کیا۔ مندا کرشنا مادیگا نے کہا کہ 2002 ء سے 2014 ء تک چندر شیکھر رائو نے اپنی تحریک کے دوران دلت کو چیف منسٹر بنانے ہر میٹنگ میں اعلان کیا لیکن جب وقت آیا تو اس سے انحراف کرتے ہوئے تلنگانہ کے دلتوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے ۔ انہوں نے مائونٹ ایوریسٹ پر ہندوستانی ترنگا لہرانے والی ایم پورنا اور آنند کمار کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ اپنی حلف برداری کے مسرت کے موقع پر پورنا اور آنند کمار کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کی اس کیلئے ضرورت پڑنے پر دستور میں ترمیم کرنے کی خواہش کی۔ سچن تنڈولکر کو بھارت رتن ایوارڈ دینے کیلئے دستور میں ترمیم کیا گیا تھا لہذا اب بھی دستور میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ ان کے کوچ شیکھر کو درونا چاریہ ایوارڈ دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔انہوں نے چندر شیکھر رائو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چندرشیکھر رائو نے ہمیشہ دلتوں کے ساتھ انصاف کرنے اور چیف منسٹر بنانے کا کئی مرتبہ اعلان کیا تھا اور اس پر پابند عہد رہنے کا اعلان کیا تھا لیکن انحراف کیا چندر شیکھر رائو کبھی بھی لمبے عرصہ تک وزارت پر فائز نہیں رہے 9سال کے عرصہ تک وزارت پر فائز رہنے والے کڑیم سری ہری کو چیف منسٹر بنانے کے بجائے خود چیف منسٹر بن رہے ہیں۔ ڈاکٹر بی آرامبیڈ کر دستور کے مصنف ہے اور انہوں نے ہندوستان کا دستور بخوبی بنایا ہے کے آر نارائنن بحیثیت صدر جمہوریہ بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔ اسپیکر کی حیثیت سے پالنگی دلت کی حیثیت سے دامو دھرم انجنیا کامیاب رول ادا کیا تھا انہوں نے بتایا کہ پسماندہ طبقات کا ایک اجلاس حیدرآباد میں منعقد کیا جارہا ہے اور اس میں کے سی آر کی سرگرمیوں اور چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف برداری کو روکنے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائیگااگر 2؍ جون کو حلف لینے کی صورت میں 3؍ جون سے تحریک چلائی جائے گی۔ اس اجلاس میں مہاجن سوشلسٹ پارٹی کے قائدین و دیگر بھی موجود تھے۔