تلنگانہ کے حقوق کے لئے جدوجہد مرکز پر دباؤ ڈالنے منصوبہ بند کوشش: کویتا

نظام آباد : 22؍ جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا نے بتایا کہ تلنگانہ کے حقوق کے حصول کیلئے ٹی آرایس کے ارکان پارلیمنٹ منصوبہ بند طریقہ سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل اندازی پیدا کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ شریمتی کے کویتا کل موڑتاڑ منڈل کے گمبھریال میں گوداوری پشکرالو کے انتظامات رکن اسمبلی بالکنڈہ کے ہمراہ جائزہ لیااور عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی۔ کویتا کے پشکر گھاٹ پہنچنے پر عہدیداروں نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے حقوق کے حصول کیلئے ٹی آرایس مرکزی حکومت پر دبائو ڈالنے کیلئے کوشاں ہے اور اس خصوص میں ارکان پارلیمنٹ  منصوبہ بند طریقہ سے آگے بڑھ رہے ہیں تلنگانہ کیلئے مختص کردہ بجٹ کی اجرائی میں پراجیکٹوں کی منظوری میں چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں اور اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کا رویہ بھی معنی خیز ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے جس کی وجہ سے تلنگانہ کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے لہذا پارلیمنٹ میں تلنگانہ کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے کا ارادہ ظاہرکیا ۔ کے کویتا نے کہا کہ مرکزی حکومت صرف چندرابابو نائیڈو سے اتحاد کی بنیاد پر کام کرنے کی صورت میں تلنگانہ کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے لہذا مرکزی حکومت اس خصوص میں غور کریں تو بہتر ہوگا۔ بونال اور پشکر کی تقریب کو بڑے پیمانے پر انعقاد کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیںاور پشکر کے انتظامات پر عوام بے حد خوش نظر آرہی ہے اس موقع پر ٹی آرایس کے رکن اسمبلی پرشانت ریڈی، ضلع ٹی آرایس صدر ایگا گنگاریڈی، موڑتاڑ زیڈ پی ٹی سی انیتا پورنا آنندم، سرپنچ و دیگر بھی موجود تھے۔