تلنگانہ کے تمام بسوں پر عنقریب اردو تحریر

ورنگل /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس اقلیتی سیل صدر جناب محمد نعیم الدین نے بتایا کہ آر ٹی سی کی تمام بسوں پر ا ردو میں نام تحریر کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں ریجنل آر ٹی سی کی جانب سے آرڈر کاپی مصول ہوچکی ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ 4 ماہ قبل ٹرانسپورٹ منسٹر مہیندر ریڈی کو انہوں نے ( محمد نعیم الدین ) نے یادداشت پیش کی تھی کہ ریاست تلنگانہ کے تمام 10 اضلاع کی بسوں ، بس ساٹا۔ڈ بس ڈپو کے نام اردو زبان میں بھی لکھے جائیں ۔ جس پر ریاستی وزیرکی توجہ دہانی پر ریجنل منیجر آر ٹی سی نے لیٹر نمبر Lr.No.T2/535/(36)2015 بتاریخ 30 نومبر جاری کیا ۔ جلد سے جلد اس لیٹر پر عمل آوری کرتے ہوئے تلنگانہ بھر میں آر ٹی سی بسوں اور ڈپوز ، بس اسٹانڈوں میں اردو زبان میں نام تحریر ہوگا ۔ محمد نعیم الدین نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت اردو دوسری سرکاری زبان ، فروغ کیلئے کوشش کر رہی ہے ۔ نہ صرف آر ٹی سی محکمہ بلکہ دیگر محکموں کے سائن بورڈ پر بھی اردو زبان میں دفتروں کے نام لکھے جائیں گے ۔ ریاستی حکومت اردو زبان کو روزگار سے بھی جوڑنے کیلئے سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف محکموں میں اردو مترجم کے تقررات کیلئے بھی کوشش جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ تلنگانہ میں اردو کو اسکا مستحق مقام دلانے کیلئے سنجیدہ ہے ۔ چیف منسٹر ریاست کے تمام طبقات کی بھلائی چاہتے ہیں ۔خصوصاً اقلیتوں کیلئے کئی ایک فلاحی اسکیمات جاری کی جارہی ہیں ۔ اردو میڈیم مدارس کی ترقی کیلئے اردو کو اسکا مستحق مقام دلانے کیلئے سنجیدہ ہیں ۔ چیف منسٹر ریاست کے تمام طبقات کی بھلائی چاہتے ہیں ۔ خصوصاً اقلیتوں کیلئے کئی ایک فلاحی اسکیمات جاری کی جارہی ہیں ۔ اردو میڈیم مدارس کی ترقی کیلئے اردو اکیڈیمی سے فنڈس منظور کیا جارہا ہے ۔ بے روزگار اقلیتی نوجوانوں کو خود روزگار سے جوڑنے کیلئے آٹوز دئے جائیں گے ۔ حیدرآباد میں اس کا آغاز ہوچکا ہے ۔ عنقریب اضلاع میں بھی اس اسکیم پر عمل آوری ہوگی ۔ علاوہ اس کے اقلیتی فینانس کارپوریشن کے ذریعہ لون بھی منطور کئے جارہے ہیں ۔ امام اور موزن صاحبین کو عنقریب تنخواہوں کی اجرائی بھی عمل میں آنے والی ہے ۔ تلنگانہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ ہے ۔ محمد نعیم الدین نے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ، مہیندر ریڈی ، آر ٹی سی ریجنل منیجر کا شکریہ ادا کیا ۔