تلنگانہ کی ہمہ جہت ترقی کیلئے حکومت کوشاں

میدک۔3ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی وپنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حلقہ لوک سبھا میدک کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کے امیدوار مسٹر کے پربھاکر ریڈی کو بھاری اکثریت سے منتخب کرتے ہوئے کانگریس اور بھاچپا کو حیرت میں ڈالدیں ۔ انہوں نے حلقہ لوک سبھا میدک کے رائے دہندوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے اصل دشمن بھاجپا امیدوار کی ضمانت ہی نہ بچ پائے ۔ مسٹر راما راو نے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ ریاست تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی کے علاوہ تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں ۔ مسٹر راما راؤ ایم ایل اے کیمپ آفس پر پارٹی امیدوار پربھاکر ریڈی کے ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ریاستی وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے ساتھ پیشرو حکومتوں کی جانب سے ناانصافیاں کئے جانے پر تحریک کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس جلسہ کی صدارت ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی شریمتی پدمادیویندر ریڈی نے کی ۔ اس موقع پر چیرمین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ وائس چیرمین آر اشوک ‘ زیڈ پی ٹی سی لاوانیا ریڈی ‘ ایم ایل اے جڑچرلہ لکشما ریڈی و دیگر ٹی آر ایس قائدین محمد انیس الدین ‘ شاہ جہاں ‘ سلیم بیگ ‘ ایم اے سلام ‘ لنگاریڈی ‘ ایم اے حمیدکونسلرس چندرا کلا‘ ایم لکشمی بھی موجود تھے۔ دوران میٹنگ کانگریس کے تعلق رکھنے والے بلدی کونسلر بٹی سلوچنا نے سکریٹری ٹی آر ایس دیویندر ریڈی کی قیادت میں ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔