تلنگانہ کی پسماندگی کیلئے تلگودیشم اور کانگریس ذمہ دار

بانسواڑہ 14 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بانسواڑہ ٹی آر ایس پارٹی امیدوار مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے حلقہ اسمبلی بانسواڑہ انتخابی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے بیرکور منڈل میں عوام سے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ کی پسماندگی کیلئے کانگریس اور تلگودیشم پارٹی ہی ذمہ دار ہیں ۔ تلگودیشم دور حکومت میں تلگودیشم پارٹی سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے عوام کیلئے کوئی سہولت مہیا نہیں کی ۔ عوام نے پنشن برقی اور رہنے کیلئے مکان کے علاوہ بنک قرضہ کے وعدہ کرتے رہی لیکن ان تمام کو حل کرنے میں ناکام رہے ۔ دوسری طرف کانگریس اپنے دور حکومت میں یہ بھی عوام کو دھوکہ دیتی آئی ہے ۔ اسی طرح سے کانگریس حکومت میں رشوت کا چلن بھی عام رہا کانگریس حکومت نے کسانوں ، غریبوں دلتوں ، اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے میں یکسر ناکام رہی ۔ اس طرح سے کانگریس انتخابات میں جھوٹے وعدہ کرنے کی کانگریس قائدین کی عادت بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم اور کانگریس کو ووٹ نہ دیں کیونکہ تلگودیشم پارٹی کو ووٹ دینا بی جے پی کو ووٹ دینے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے لائین کی تنصیب کے کاموں کو جنگی پیمانہ پر تکمیل کرنے کیلئے مرکزی حکومت سے فنڈس حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کے علاوہ بودھن تا بانسواڑہ ، نظام ساگر ، سنگاریڈی ، بیدر تک ریلوے لائین کی تنصیب کیلئے جدوجہد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ کانگریس اور تلگودیشم قائدین صرف آندھرائی علاقہ کی فکر ہے ۔ تلنگانہ علاوقہ کی نہیں انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام تلنگانہ علاقہ کی فکر کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی کے حق میں ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی کے بعد نوجوانوں کو ملازمت ، مکانوں کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ کی منظوری کے علاوہ پنشن کے طور پر 1000 ہزار تا 1500 روپئے مستحق افراد کو وظیفہ مقرر کیا جائے گا ۔اس موقع پر ظہیرآباد ایم پی امیدوار بی بی پاٹل کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین موجود تھے ۔