تلنگانہ کی عوام ٹی آر ایس حکومت کی پالیسیوں سے بیزار

بھینسہ میں کانگریس پارٹی کے اجلاس سے اپوزیشن قائد محمد علی شبیر کا خطاب
بھینسہ۔27؍ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھینسہ میں ایس ایس کاٹن فیکٹر ی میں کانگریس پارٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تلنگانہ قانون سازکونسل اپوزیشن قائد محمد علی شبیر نے شرکت کی جبکہ اس پروگرام کی صدارت پی رامارائو پٹیل کانگریس قائد وانسویا پوار ٹرسٹ صدرنشین نے کی۔ اجلاس میںکانگریس قائدرتناکر ، جادوانیل، مولانا کریم الدین ریاستی نائب صدر اقلیتی سیل کانگریس ،محمد فیاض الدین سابقہ وقف بورڈ چیرمن، بھارگودیش پانڈے،ہری نائک، ساجد خان ضلع صدر عادل آباد ،محمد عمرفاروق، شبیر رضوی ،ابراہیم خان ،شیخ امجد،رمناریڈی ،بی گنگادھر سابقہ صدرنشین بلدیہ بھینسہ ، فیروزخان شیران پلازہ ،لنگو رام سابقہ نائب صدرنشین بلدیہ بھینسہ ،جاویدخان کوبیرکے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین اور کارکنا ن کی کثیرتعدادموجود تھی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد اپوزیشن محمدعلی شبیرنے کہا کہ آنیوالے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو اقتدارمیں آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ کی عوام ٹی آر ایس حکومت کی پالیسیوں سے بیزار ہوتی جارہی ہے کیونکہ ٹی آرا یس حکومت عوام کو صرف سبز باغ دکھارہی ہے اور یہ جماعت ایک ہی خاندان پرہی محدود ہوچکی ہے۔جبکہ کانگریس میں تمام طبقات سے وابستہ افراد موجود ہیں جو ایک گلدستہ کی مانند ہے۔ اپوزیشن قائدمحمد علی شبیر نے نہ صرف کے سی آر کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا بلکہمجلس اتحادالمسلمین کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجلس اور ٹی آر ایس عوام کوگمراہ کررہے ہیںکیونکہ مسلمانوں کو جب تحفظات کا مسئلہ آتا ہے تومجلس خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔انہوںنے کہا کہ مسلمانوں کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے دونوں جماعتیں صرف سبزباغ دکھارہے ہیں۔مجلس ہمیشہ سے ہی اقتدار پر فائز جماعتوں سے مفاہمت کرتے ہوئے اپنے مفادات کی تکمیل کرتی ہے انہیںمسلمانوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ کے سی آر صرف مجلس کو ساتھ لیکر مسلمانوں کو نظر انداز نہ کریں۔انہوںنے کہا کہ ٹی آریس حکومت عوام کو بے وقوف بناتے ہوئے صرف نامی اسکیمات کو روبعمل میں لارہی ہے جبکہ ڈبل بیڈ روم کے نام پر کچھ نہیں کیا گیا جبکہ کانگریس نے اندراماں کے اسکیم کے تحت لاکھوں بے گھر افراد کو سہارا دیا ۔کے سی آر اپنے لیئے ہی ایک سوکروڑ روپیوں کا بنگلہ بنایااور بلڈ پروف باتھ روم بنایا یہ کس کا روپیہ ہے جو عوام کیلئے خرچ ہوناچاہیئے وہ صرف اپنے خاندان کیلئے کررہے ہیں انہوںنے رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی کو غدار قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے والد کے نقشہ قدم پر چلنے کے بجائے اپنے مفاد کی خاطر کانگریس سے بغاوت کی ہے جبکہ کانگریس پارٹی نے ہی ان کے والد محترم کو بارہا رکن اسمبلی بنایااور وزرائے کے قلمدان بھی دیئے ۔لیکن یہ اپنے باپ کی اہمیت کو ختم کرتے ہوئے پارٹی سے بغاوت کی ہے۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنیوالے انتخابات میں آپ کے حلقہ میں جو بھی کانگریس کا امیدوار ہوگا اس کو کامیاب بنائیں ۔انہوںنے اس موقع پرتعلقہ مدہول میںکیئے جارہے پی رامارائو پٹیل کے انتظامات اور سماجی خدمات وہ دیگر فلاحی اقدامات پر ستائش کرتے ہوئے کہا کہ رامارائو پٹیل بلالحاظ مذہب ملت اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں یہاںکی عوام کیلئے خوش آئند ہے ۔اس موقع پرکانگریس قائد رتناکر ،پی رامارائو پٹیل نے خطاب کرتے ہوئے ٹی آریس حکومت کو شدید تنقید نشانہ بنایا۔اور کہاکہ تلنگانہ حکومت ریاست میںگلابی کیڑے کے مانند ہے جو نہ صرف عوام بلکہ کسانوںکو کھاجارہی ہے ۔بعدازاں دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ محمد علی شبیر کی پہلی مرتبہ بھینسہ آمد پر ان کا شاندارا وروالہانہ آتشبازی کے ذریعہ استقبال کیا اور کارکنان میں زبردست جوش وخروش دیکھا گیا ۔