تلنگانہ کی ترقی کیلئے ٹی ار ایس کا اقتدار ضروری

نارائن کھیڑ 26 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس سربراہ مسٹر کے چندر شیکھر راو نے کہا کہ ریسات تلنگانہ کی ترقی اور تلنگانہ کے تمام طبقات کی فلاحو بہبود اس وقت ہی ممکن ہے جب تلنگانہ کے عوام ہوشمندری سے کام لیتے ہوئے اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال ٹی آر ایس کے حق میں کرتے ہوئے تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو برسر اقتدار لائیں گے اور ریاست تلنگانہ میںٹی آر ایس برسر اقتدار آنے پر ہی تلنگانہ کے تمام طبقات ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور مائناریٹی کو درپیش مسائل کی یکسوئی اور ان کے ساتھ انصاف کی توقع رکھی جاسکتی ہے اسی لئے تلنگانہ کے عوام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہیکہ وہ تمام زاویوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انتخابات کے موقع پر دانشمندی سے کام لیں۔ مسٹر کے چندرا شیکھر راو آج انتخابات کے سلسلہ میں اپنے دورہ نارائن کھیڑ کے موقع پر نارائن کھیڑ میں واقع رحمن گارڈن فنکشن ہال کے قریب منعقدہ ٹی آر ایس کے انتخابی جلسہ عام کو مخاطب کررہے تھے ۔ مسٹر کے چندرا شیکھر راو نے اعلان کیا کہ ضلع میدک کے 10اضلاع میں واقع زائد از 10 لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا اور نارائن کھیڑ کی زائد از ایک لاکھ اراضی کوئلہ واگو اور سنگور سے سیراب کیا جائے گا ۔ کنٹراکٹ ملازمین کومستقل کردیا جائے گا۔ یہ تمام چیزیں اس وقت ہی ممکن ہیں جب تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو اقتدار حاصل ہو ۔ مسٹر چندرا شیکھر راو نے آخر میں نارائن کھیڑ کے عوام سے پر زور اپیل کی کہ وہ حلقہ پارلیمان ظہیر آباد کے ٹی آر ایس امیدوار بی بی پاٹل اور حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے ٹی آر ایس امیدوار مسٹر ایم بھوپال ریڈی کے حق میں جن کا امتیازی نشان کار ہے کو اپنا قیمت ووٹ دیکر انہیں بھاری اثکریت سے کامیاب بناکر نارائن کھیڑ میںٹی آر ایس کا پرچم لہرائیں تو حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کو سدی پیٹ کی طرح ترقی دینا میری دمہ داری ہویگ ۔ قبل ازیں مسٹر کے چندر شیکھراو ذریعہ ہیلی کاپٹر ٹھیک 12.45 بجے دن پہنچے اور صرف 15 منٹ مخاطب کیا ۔ اس موقع پر شہ نشین پر حلقہ پارلیمان ظہیر آباد کے لئے امیدوار مسٹر بی بی پاٹل ،حلقہ اسمبلی نارائئن کھیڑ امیدوار مسٹر ایم بھوپال ریڈی ،ٹی آر ایس قائدین مسرز اشوک کمار شیٹکار، ملشٹی یادو،رویندر نائک ،وینکٹ رام ریڈی، متیالا کشٹیا کشن راو ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔