بھینسہ۔10اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ این آر گارڈن میں ٹی آر ایس پارٹی کی جان سے تعلقہ سطح پر ایک اجلاس ٹی آر ایس ضلعی لوکا بھوما ریڈی اور حلقہ اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی کی زیرصدارت منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں ٹی آر ایس ضلعی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ کی آزادی کیلئے تمام طبقوں نے ملکر مکمل جدوجہد کرتے ہوئے آزادی حاصل کی ہے ‘ کئی طلبہ اس تحریک میں شہید ہوچکے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ کو سنہرہ تلنگانہ بنانے کیلئے کئی نئے اسکیمات متعارف کررہے ہیں ‘ ہر تعلقہ کو یکساں فنڈ دستیاب کرتے ہوئے تلنگانہ کے ہر تعلقہ کو ترقی یافتہ بنایا جائے گا ۔ انہوں نے برقی مسئلہ پر کہا کہ وزیراعلیٰ نے مرکز سے بات کرتے ہوئے جلد برقی مسئلہ کو حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے اقلیتوں کے متعلق کہا کہ ریاستی حکومت انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کو بہت جلد پورا کرے گی ۔ اقلیتوں کو تحفظات پر کئے گئے وعدے پر عمل آوری کی جائے گی ۔ انہوں نے کانگریس اور ٹی ڈی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں عوام کو گمراہ کررہی ہیں ۔ حلقہ اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو خیرآباد اور ٹی آر ایس میں شمولیت کا اصل مقصد تعلقہ مدہول کی ترقی ہے کیونکہ پچھلے 20سال سے تعلقہ مدہول میں ریاستی حکومت کے برخلاف نمائندے کامیاب ہوتے رہے ہیں جس سے تعلقہ کو زیادہ فنڈس نہ آنے کی وجہ سے تعلقہ ترقی نہیں کرپایا ‘ اسی وجہ سے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی گئی ہے اور مزید کہا کہ تعلقہ کے تمام منڈلوں میں پکی سڑکیں تیار کی جائے گی ۔ کوبیر اور کنٹالہ منڈل میں بہت جلد انٹرکالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور بھینسہ گڈناواگو پراجکٹ سے لوکیشورم منڈل کو آبی سربراہی میسر کی جائے گی ۔ انہوں نے تعلقہ کے سینئر ٹی آر ایس قائدین سے گذارش کی ہیکہ تلقہ میں گروپ بندیاں نہ کی جائے کیونکہ گروپ بندیوں کی وجہ سے تعلقہ کو نقصان ہوسکتا ہے ۔ تعلقہ کی تمام عوام ملکر تعلقہ کو ترقی کی جانب گامزن کرنے میں ایم ایل اے اور حکومت کی مدد کرے ۔ ان کے علاوہ تعلقہ کے کئی دیگر قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس اجلاس کے دوران دلت طبقہ ایس سی فار ایس سی ایس رائٹس کی جانب سے صدر سائیلو نے ٹی آر ایس ضلعی صدر اور حلقہ اسمبلی مدہول کی گلپوشی اور شالپورشی کی ۔ اس اجلاس میں ٹی آر ایس قائدین مرلی گوڑ ‘ ولاس گا دیوار‘ محمد منیر قریشی ‘ محمد فاروق کے علاوہ ویلفیر پارٹی آف انڈیا صدر بھینسہ منڈل سید آصف و اراکین عبدالجبار ‘ عبدالجاوید ‘ خواجہ الیاس احمد اور تعلقہ مدہول کے تمام سرپنچ ‘ ایم پی ٹی سی ‘ زیڈ پی ٹی سی اسٹیج پر دیکھے گئے ۔