تلنگانہ کی ترقی بی جے پی سے ہی ممکن

بھینسہ میں انتخابی جلسہ سے چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کا خطاب

بھینسہ ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے پارڈی بائی پاس روڈ پر واقع وسیع و عریض گراونڈ پر بی جے پی کا انتخابی جلسہ عام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس جلسہ عام میں بی جے پی امیدوار حلقہ اسمبلی مدہول ڈاکٹر رمادیوی کی انتخابی شہر کیلئے مہمان خصوصی کی حیثیت سے بی جے پی سرکردہ قائد و اترپردیش وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے 3:25 بجے شرکت کی۔ مسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کے پڑوسی ریاستیں مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ جہاں بی جے پی برسراقتدار ہے۔ ان ریاستوں میں ترقی فراہم کرتے ہوئے عوام کو فائدہ فراہم کیا جارہا ہے کیونکہ بی جے پی کے ایجنڈہ میں سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرہ کے ساتھ تمام طبقات کو یکساں ترقی فراہم کی جارہی ہے جبکہ کانگریس اور تلنگانہ کی ٹی آر ایس کے پاس ایجنڈہ میں ترقی اور وکاس نہیں ہے کیونکہ یہ پارٹیاں صرف اور صرف خاندانی حکمرانی کا منصوبہ بند طریقے سے چلا رہی ہے۔ بی جے پی ایک واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں عام آدمی بھی ملک کے اعلیٰ عہدوں پر منتخب ہوسکتے ہیں جس کی واضح مثال علاقہ تلنگانہ کے مرلی دھر راؤ ہے جو بی جے پی کے مرکزی سکریٹری ہے اور علاقہ تلنگانہ کے وینکیا نائیڈو ہے جو ملک کے نائب صدرجمہوریہ کے عہدہ پر فائز ہیں۔