تلنگانہ کیسری کا 27 جون کو قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں انعقاد

حیدرآباد۔ 24؍ جون ( راست) کے سی آر لیگ چمپین شپ ’’تلنگانہ کیسری‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ خازن حیدرآباد امیچر ریسلنگ اسوسی ایشن و آندھرا کیسری بھارت کمار ‘ خالد بن محمد بامعس پہلوان کے بموجب تلنگانہ کیسری مقابلوں کا قلی قطب شاہ اسٹیڈیم حیدرآباد پر انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ 26 ؍ جون کو صبح 11 بجے تا 6 بجے شام تک پہلوانوں کا اسٹیڈیم پر ہی وزن کیا جائیگا ۔ جبکہ مقابلوں کا آغاز دوسرے دن یعنی 27 ؍ جون سے ہوگا ۔ ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہاریڈی مقابلوں کا افتتاح کریں گے ۔

استاد بامعس اکھاڑہ عبداللہ بن محمد بامعس نے بتایا کہ ریاست رتلنگانہ کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ تلنگانہ کیسری و کے سی آر چمپئن ریسلنگ کے مقابلوں کا انعقاد اسپورٹس و گیمس کے فروغ کے ساتھ پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ تلنگانہ کیسری کے فائنل مقابلوں کے کامیاب پہلوانوں میں انعامات و اعزازات ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ محمد محمود علی 28 ؍ جون کو دیں گے ۔ ریاست کی پہلی کیسری چمپین شپ کے اہتمام بامعس اکھاڑہ کی جانب سے کیا جا رہا ہے ۔ پہلوان استاد ‘ خلفاء اکھاڑہ جات سے خواہش کی گئی ہے ۔ بشمول اوزان پہلوان و دیگر تفصیلات کے لئے حبیب عبداللہ الجیلانی پہلوان آندھراکیسری ‘ بدر بن محمد بامعس پہلوان ‘ نائب صدر حیدرآباد ریسلنگ اسوسی ایشن ‘ نعیم چودھری ‘ سوامی پہلوان‘ شنکرلال یادو پہلوان ‘ ذوالفقار علی خان ‘ ولید جمیل سے ربط کرسکتے ہیں۔