ونپرتی /18 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کو پورے دنیا میں نمبر ون ریاست بنانے اور تلنگانہ ریاست میں صنعتوں کو فروغ دیتے ہوئے تلنگانہ ریاست کو نمبر ون مقام حاصل کرانے کیلئے ریاستی حکومت ایک لائحہ عمل تیار کی ۔ ان خیالات کااظہار چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے کیا ۔ آج محبوب نگر ضلع کے اڈائل منڈل کے ویملہ میں کلوجینٹ گلاس کمپنی کا انہو ںنے افتتاح کیا ۔ بعد ازاں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت صنعتوں کو فروغ دینے کوشاں ہے ۔ محبوب نگر ایک بچھڑا ہوئے ضلع سے پکارا جاتا ہے ۔ اس کو ختم کرنے کیلئے اور یہاں کے بے روزگار عوام کو ملازمت فراہم کرنے کیلئے ریاستی حکومت ہمیشہ کوشاں رہے گی ۔ اس سلسلہ میں محبوب نگر ضلع میں صنعتوں کے قیام کیلئے 34 ہزار ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی ہے ۔ فی الوقت 13,500 ایکڑ اراضی صنعتوں کے قیام کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلوجنٹ گلاس کمیٹی کے قیام میں ضلع کلکٹر اور دیگر محکموں کی جانب سے روکاوٹیں ڈالی گئی ہیں ۔ جس کیلئے وہ شرمندہ ہیں ۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل ہوچکی ہے اور سنہرا تلنگانہ بنانے کیلئے صرف کے سی آر ذمہ دار نہیں ہے ۔ بلکہ گاؤں کا سرپنچ وارڈ کا کونسلر اور بلدیہ کا چیرمین عوامی نمائندے اور یہاں کی عوام سنہرا تلنگانہ بنانے کے ذمہد ار ہیں ۔ سب مل کر یکجہتی کے ساتھ کام کریں تو تلنگانہ ریاست سنہرا ریاست بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ محبوب نگر ضلع میرے دل میں مقام کیا ہوا ہے ۔ 2009 انتخابات میں یہاں کی عوام مجھے رکن پارلیمنٹ کیلئے منتخب کیا ہے اور میں محبوب نگر کا رکن پارلیمنٹ رہ کر تلنگانہ ریاست کو حاصل کیا ہوں ۔ اس کا مجھے فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسم برسات کے شروعات میں ریاست کو خشک سالی کا خطرہ تھا ۔ لیکن خدا کے فضل سے بارشیں ہو رہی ہیں ۔ محبوب نگر ضلع میں ایریگیشن ڈپارٹمنٹ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ محبوب نگر ضلع میں 6100 تلاب اوکنٹہ ہیں ۔ جو ایریگیشن ڈپارٹمنٹ کی لاپرواہی سے ناکارہ ہوچکے ہیں ۔ اس کی ترقی کیلئے حکومت کوشاں ہے ۔ محبوب نگر ضلع میں ایک نئے پراجکٹ کی تعمیر کا حکومت منصوبہ رکھتی ہے ۔ محبوب نگر ضلع کو سرسبز و شاداب بنانے یہاں کے 10 لاکھ پودے لگانے کا حکومت منصوبہ رکھتی ہے ۔ واٹر گریٹر کے ذریعہ ریاست تلنگانہ کے ہر گھر کو نل کے ذریعہ صاف و شفاف پینے کے پانی کی سربراہی کی جائے گی ۔ آنے والے چار سالوں میں محبوب نگر ضلع کو ترقی دیکر پورے ریاست میں مثالی ضلع بنایا جائے گا اور دوسرے ریاست کی عوام یہاں پر نسل مقام کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کلوجنٹ گلاس کمپنی میں 70 فیصد ملازمتیں مقامی عوام کو دینا خوش آئندہ ہے ۔ بعض لوگ ریاستی حکومت پر کچرے اچھال رہے ہیں ۔ جس کیلئے کے سی آر ڈرنے والوں میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محبوب نگر ضلع میں آنے والے جون تک 6.5 لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی سربراہی کا کے سی آر نے تیقن دیا ۔ جس کیلئے عہدیداروں کے اپیل پر 700 کروڑ روپئے حکومت جاری کی ہے ۔ اس رقم سے ضلع محبوب نگر کے نٹیم پاڑ ، کلواکرتی نصف ایرگیشن اور جورالا کے تحت ترقیاتی کام کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر محبوب نگر ایم پی اے پی جتیندر ریڈی کولاپور ایم ایل اے جوپلی کرشنا راؤ ، دیورکدرہ ایم ایل اے ، اے وینکٹشیور ریڈی ، محبوب نگر ایم ایل اے سرینواس گوڑ ، کمپنی کے ذمہد ار اشوک سدھن ، زبیر ، سردار اقبال ، سری مدن موہن ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔