تلنگانہ کو سرفہرست لانے کیلئے سبھی کا تعاون درکار

کریم نگر میں منعقدہ اجلاس سے ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کا خطاب
کریم نگر۔ 30 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے نقشہ میں کریم نگر ضلع پہلے مقام پر ہوگا۔ اس کے لئے ہمیں اور آپ کو مل کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے یہ بات کہی۔ وہ کتہ پلی منڈل سیتا رام پور کے مقامات راجہ سری گارڈن میں بابو جگجیون رام امبیڈکر جینتی اتسو کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام امبیڈکر کے بتلائے ہوئے راستے پر آگے بڑھتے ہوئے سماجی، معاشی ترقی حاصل کریں گے۔ غریبوں، کمزور طبقات کی فلاح و بہبود ہمارا مقصد ہے۔حکومت اسی پر توجہ دے رہی ہے۔ ڈبل بیڈروم مکانات میں چارجیس، باریک چاول کی فراہمی میں نہیں بلکہ 15 کروڑ روپئے ہے۔ حکومت سبھی اسکولس کوکارپوریٹ سطح کا فرنیچر بھی فراہم کررہی ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبہ پر اولین توجہ دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فنڈز کی اجرائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ایک ہزار کروڑ سے کریم نگر میں نمس کی طرح سوپر اسپیشالیٹی دواخانہ تعمیر کیا جائے گا۔ درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے جینتی اتسو کا انعقاد ہونا چاہئے۔ اس موضوع پر مسائل کے حل کی بات کی جائے سوچ و فکر کو لے کر دلت سنگھموں کے قائدین کو منصوبہ بند طریقہ سے کوشش کرنی چاہئے۔ رکن اسمبلی گنگولہ کملاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امبیڈکر جگجیون رام بابو دراصل سماجی رتن ہیں۔ ان کا اسی سرزمین پر پیدا ہونا ایک چمتکار ہے اور ہماری خوش نصیبی ہے۔ ایم ایل سی این لکشمن راؤ کارپوریٹر کے سرینواس، لنگم پلی سرینواس، دلت سنگھم قائدین جے سوامی، ایم باپاشا، سی ایچ رویندر، بی سرینواس، ایم مہیش، ایم سرینواس کے شیام، جی آنند راو، گنگا رام وغیرہ شریک تھے۔