میدک 22 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاون میں علحدہ ریاست تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میںشاندار کامیابی کے بعد بلا لحاظ سیاسی وابستگی حوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ دوسرے دن بھی تلنگانہ بل کی کامیابی پر مختلف مدارس کالجس میں خوشیاں منائی گئی۔ خوشی و مسرت میں کیکس کاٹے گئے ۔ ڈائٹ کالج میںمسٹر محمد حفیظ الدین نائب صدر تلنگانہ ریاست اقلیتی ونگ کی صدارت میں طلباء و طالبات نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین مسرز کرن گوڑ، گوپی چند لکچررس کالج مسرز محمد مجیب الدین، محمدنقی الدین ،گنگیا، انچارج پرنسپل شہاب محمد عارف بھی موجود تھے۔ اسی طرح گورنمنٹ ویمنس پالی ٹیکنک میں بھی کیک کاٹا گیا ۔ رامائم پیٹ میں سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر چودھری سپرابھات راو کی قیادت میں جشن ریالی کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر پی رامچندر گوڑ ، حسین الدین ، کمار ساگر،راکیش، ناگراج اور دیگر موجود تھے۔ آتشبازی بھی کی گئی ۔ مسٹر چودھری سپرابھات راو نے کہا کہ سونیا گاندھی نے ریاست کا قیام عمل میں لاکر اپنے وعدے کو نبھایا ۔ کانگریس قائدین مسرز محمد عارف حسین محمد یادل قریشی، میر برکت علی احسان، میر اصغر علی نے اپنے الگ بیانات میں علاقہ تلنگانہ کی عوام کو ریاست تلنگانہ کے کے قیام اور دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اور صدر ال انڈیا کانگریس کمیٹی مسز سونیا گاندھی ،راہول گاندھی سے شکریہ کا اظہار کیا۔
٭ کنوینر میدک ٹاون عام آدمی پارٹی جناب محمد اسحاق نے بھی ایک الگ بیان میں تلنگانہ ریاست کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور ریاست کی 4کروڑ عوام کو مبارکباد پیش کی۔