تلنگانہ کا اندرو ن دو ماہ قیام

کیرامیری24جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ وی ہنمنت راو نے اپنے بیان میں کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام صرف دو ماہ کے مابین ہی عمل میں آئے گا تفصیلات کے بموجب رکن پارلیمنٹ وی ہنمنت راو کی جانب سے کئے جارہے اندرااما رتھ یاترا کے موقع پر کیرامیری میں روڈشو منعقد کیا گیا جس میں انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام اندرون دو ماہ عمل میں لایا جائے گا اسی موقع پر حال ہی میں سیما آندھرا کے سیاسی قائدین کی جانب سے اسمبلی میں پیش کئے گئے تلنگانہ کے مسودہ بل کو جلادینے اور پھاڑدینے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہاکہ آندھرا کے کسی بھی شخص میں تمیز وتہذیب نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہے اور ان کی فطرت میں ہے کہ وہ جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں سوراخٰ ڈالتے ہیں کیونکہ وہ بل کانگریس پارٹی کے اعلی قائدین کی جانب سے ریاستی اسمبلی کو بھیجا گیاتھا اور اس بل کی قدر کرنا کانگریس پارٹی کے ہرقائد کا فرض تھا لیکن آندھرا کے دوسری جماعتوں کے سیاسی قائدین بشمول کانگریسی قائدین نے بھی اس بل کی توہین کی جو کہ کانگریس کے اعلی قائدین کی توہین کے مماثل ہے

اور انہوں نے یہ بھی کہاکہ حیدرآباد تمیزو تہذیب کا دوسرا نام تھا لیکن آندھرا کے عوام حیدرآباد میں داخل ہونے کے بعد سے حیدرآباد میں تمیز وتہذیب مکمل طریقہ سے ختم ہوگئی ہے اس موقع پر انہوں نے نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوے کہا کہ نریندر مودی ایک فرقہ پرست سیاسی قائد اور بی جے پی ایک فرقہ پرست جماعت ہے اور آئندہ انتخابات میں بی جے پی یا اس پارٹی کی تائید کرنے والی کسی بھی سیاسی پارٹی کو ووٹ ڈالنا ہندوستان کے امن کو خطرہ میں ڈالنے کے مماثل ہے اسی اثناء کیرامیری کے مساجد میں اذان ہونی شروع ہوئی تو انہوں نے فورااپنی تقریر کو موقوف کیا اور اذان مکمل ہونے کے بعد دوبارہ اپنی تقریر شروع کی اور کیرامیری کے نماز ادا کرنے والے مصلیوں سے اپیل کی کہ وہ نماز کے بعد علیحدہ ریاست کاجلد سے جلد قیام عمل میں آنے کے لیے اللہ سے دعا کریں ان کے اس دورہ کے موقع پر DCCBچیرمیں سی رام چندرریڈی ۔رکن اسمبلی آصف آباد آترم سکو ۔ مارکیٹ کمیٹی چیرمین منیر احمد اور دیگر مقامی کانگریسی قائدین شریک تھے۔