3 تا 5 جون ایل بی اسٹیڈیم میں انعقاد
حیدرآباد ۔26 مئی ۔ ( ای میل) ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ منعقد کرایا جارہاہے ۔ بوائز اور گرلز کیلئے یہ مقابلے تلنگانہ اسٹیٹ ٹیبل ٹینس اسوسی ایشن کی سرپرستی میں ہوں گے ۔ یہ کامپٹیشن تمام معروف زمروں (کیڈٹ ، سب جونیر ، جونیر ، یوتھ اور سینئر ) میں 3 تا 5 جون یہاں ایل بی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا ۔ انٹریز 31 مئی سے قبل تک ای میل pnr0912@yahoo.com پر بھیجے جانے چاہئے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ابراہیم خان ٹورنمنٹ ڈائرکٹر سے 9849342191 پر ربط پیدا کریں ۔ حیدرآباد میں ان دنوں (لان ) ٹینس اور بیڈمنٹن کے ساتھ ساتھ ٹیبل ٹینس کو بھی فروغ دینے کی کوششیں جاری ہیں۔