پائین گنگا پر تعمیراتی کام جاری، رکن اسمبلی کونیرو کونپا کو تہنیت کی پیشکشی
کاغذ نگر۔/6مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ حکومت کی جانب سے دونوں ریاستوں کے عوام میں تال میل اور آمدورفت میں اضافہ کرنے کی غرض سے پائین گنگا پر95 کروڑ روپیوں کی لاگت سے پل کی تعمیر کے کام جاری ہیں۔ ان دونوں ریاستوں تلنگانہ اور ریاست مہاراشٹرا کے درمیان سے گذرنے والی پائین گنگا پر پل کے تعمیراتی کاموں کیلئے 95 کروڑ بجٹ کی منظوری کروانے میں رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے اہم رول ادا کیا تھا جس کی وجہ سے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آہری(AHRI) اور گوڈم گاؤں کے پائین گنگا پر پل کے تعمیراتی کاموں کیلئے 95 کروڑ کی منظوری کرنے پر ریاست مہاراشٹرا کے تعلقہ آہری گاؤں اور مسلم اقلیتوں این سی پی پارٹی سابق ضلع صدر عبدالضمیر اور میونسپل وائس چیرمین محترمہ مہاراتروا اور مسلم اقلیتوں کی جانب سے انڈین پیالیس ، فنکشن ہال آہری میں جناب شیخ مقتدر کی جانب سے رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر این سی پی پارٹی ضلع سابق صدر عبدالضمیر اور جناب شیخ مقتدر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور رکن اسمبلی کونیرو کونپا سرپور ٹاؤن نے دونوں ریاستوں کے درمیانی علاقہ سے گذرنے والی پائین گنگا پر 95کروڑروپیوں کی لاگت سے تعمیراتی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے دونوں ریاستو ں کے عوام کے دلوں کو جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پائین گنگا پر پل کے تعمیراتی کاموں کو مکمل ہونے پر دونوں ریاستوں کے درمیان آمدورفت اور کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے ریاست مہاراشٹرا کی عوام اور خصوصاً مسلم اقلیتوں کی جانب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر مہاراشٹرا عوام کی جانب سے رکن اسمبلی کونیر کرونپا کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر کاغذ نگر کے مسلم اقلیتوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ ڈی ایس پی مہاراشٹرا گجانند نے پولیس کا بندوبست کیا تھا۔