تلنگانہ و اے پی میں نیچرلے گولڈ فیسٹ کا غیر معمولی ردعمل 825 گاہکوں نے سونا جیتا

حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : نیچرلے ریفائینڈ سن فلاور آئیل کی جانب سے تہوار کے سیزن میں اہتمام کردہ نیچرلے گولڈ فیسٹ پیشکش کے تحت گذشتہ 9 ہفتوں کے دوران حیدرآباد و سکندرآباد سے 149 گاہکوں نے 1 گرام سونا جیتا ہے ۔ اس سلسلے میں تلنگانہ و اے پی کے گاہکوں کا غیر معمولی ردعمل وصول ہورہا ہے ۔ منظم طریقہ کار کے ذریعہ ہر اتوار کو ونرس کا اعلان کیا جارہا ہے ۔ ایس ایم ایس کے ذریعہ ونرس کو مطلع کیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر مسٹر انجنی کمار گپتا ، ڈائرکٹر ایس اے آر ایل نے کہا کہ سن فلاور آئیل ہمارے گاہکوں کو معیار اور محفوظ پروڈکٹ کے طور پر فراہم کیا جاتا ہے ۔ آپ کی قسمت آزمانے 2 پوچس نیچرلے ریفائنڈسن فلاور تیل کے خرید کر کارڈ اسکریچ کر کے منفرد کوڈ ایس ایم ایس کر کے سونا جیت سکتے ہیں ۔ مزید 810 سونے کے سکے نومبر 2015 تک باقی ہیں ۔۔

سلک مارک ایکسپو 2015 کا آغاز
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : سلک مارک آرگنائزیشن آف انڈیا کے زیر اہتمام سری ستیہ سائی نگماگمم ، سری نگر کالونی میں آج یہاں ’ سلک مارک ایکسپو 2015 ‘ کا افتتاح عمل میں آیا جو 6 اکٹوبر تک جاری رہے گا ۔ ایکسپو کا اصل مقصد گاہکوں کو ایک فیصدی خالص سلک مصنوعات فراہم کرنے کے ساتھ سلک مارک کی سند دینا اور چار اقسام کی سلک ( ملبیری ، ٹسار ، ایری اور موگا ) کو فروغ دینا ہے ، جو ملک میں مختلف سلک بننے والے بافندوں کی جانب سے تیار کئے جاتے ہیں ۔ تلنگانہ سے خصوصا مکمل بنت کار سماج کو اوپر اٹھانا اس کے مقصد میں شامل ہے ۔۔