تلنگانہ و اے پی میں تور دال کی رعایتی قیمتوں پر فروخت

حیدرآباد 30 اکٹوبر ( آئی این این ) ملک بھر میں تور کی دال کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتوں نے تور دال کی رعایتی قیمت پر فروخت کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ میں تور کی دال ہفتہ سے تمام رعیتو بازاروں میں 135 روپئے فی کیلو فروخت کی جائیگی جبکہ آندھرا پردیش میں اس دال کی قیمت فی کیلو 143 مقرر کی گئی ہے ۔ فینانس و سیول سپلائز کے وزیر ایٹالہ راجندر نے آج مل مالکین کو ترغیب دی کہ وہ معیاری تور دال فی کیلو 135 روپئے فی کیلو فروخت کریں جو فی الحال 160 روپئے فروخت کرنے کی تجویز تھی ۔ تمام رعیتو بازاروں میں تور دال فروخت کرنے خصوصی کاونٹرس نصب کئے جا رہے ہیں۔