تلنگانہ وزراء کو دورہ امریکہ کی منسوخی کی ہدایت

ضلع پریشد و منڈل پریشد کے صدر نشین اور میئرس کے انتخاب پر توجہ
حیدرآباد 29 جون (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ماہ جولائی کے آغاز کے ساتھ ہی ضلع پریشد و منڈل پریشد اور بلدیات کے صدر نشین عہدوں کیلئے اور بعض میونسپل کارپوریشنس کے میئرس عہدوں کیلئے منعقد ہونے والے انتخابات کے پیش نظر ماہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں ہی امریکہ کے دورہ پر روانہ ہونے والے بعض وزرائے تلنگاہن ریاست نے اپنے مجوزہ دورہ پروگرام کو منسوخ کرلینے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی و چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے ریاست تلنگانہ میں منعقد ہونے والے مذکورہ انتخابات کے مسئلہ پر اپنے کابینی رفقاء سے صلاح و مشورہ لینے کے علاوہ بعض وزراء سے تفصیلی گفتگو کرنے کی اطلاع پائی جاتی ہیں اور چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے ایسے اضلاع جہاں پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو مذکورہ انتخابات میںکامیابی حاصل ہونے کے قوی توقع ہے ۔ ان اضلاع میں اپنی خصوصی توجہ مرکوز کر کے مدکورہ عہدوں پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے نمائندوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے اور بتایا جاتا ہیکہ مسٹر کے چندر شیکھر راو نے کابینہ وزراء کو اس بات کی بھی ہدایت دی ہیکہ وہ اپنے دیگر کاموں کو عارضی طور پر زیر التواء رکھتے ہوئے مذکورہ انتخآبات میں کامیابی کے حصول پر توجہ دینے کی ہدایت دی جس کے پیش نظر ہی تلنگانہ کے بعض ریاستی وزراء مسرس کے ٹی راما راو وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و پنچایت راج ،این نرسمہا ریڈی وزیر داخلہ ، ای راجندر وزیر فینانس و سیول سپلائز وغیرہ ماہ جولائی کے پہلے ہفتہ کے دوران امریکہ میں منعقد ہونے والی امریکن تلگو کانفرنس میں شرکت کیلئے پروگرام کو قطعیت دے دی تھی لیکن مسٹر چندر شیکھرراو کی ہدایات کے پیش نظر ان وزراء نے اپنے دورہ امریکہ کو ملتوی کرنے کی اطلاعات پائی جاتی ہے ۔