تلنگانہ میں 73 خانگی ڈگری کالجس بند

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں 73 خانگی ڈگری کالجس کو بند کردیا گیا ہے جس سے 20 ہزار نشستیں گھٹ گئی ہے ۔ ڈگری کالجس میں طلبہ کی تعداد بتدریج گھٹ رہی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے داخلوں سے محروم کالجس کو بند کردینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہائیر ایجوکیشنل کونسل نے ریاست کے خانگی کالجس میں طلبہ کے داخلوں کی تفصیلات حاصل کی جس کے بعد تعلیمی سال 2018-19 میں 73 خانگی ڈگری کالجس کو بند کردینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کردئیے گئے جس کے پیش نظر 44 کالجس عثمانیہ یونیورسٹی کے حدود میں شامل ہیں ۔ پالمور یونیورسٹی کے حدود میں 5 شاتاواہنا یونیورسٹی کے حدود میں 11 مہاتما گاندھی یونیورسٹی میں 6 تلنگانہ یونیورسٹی کے حدود میں 7 کالجس بند کردئیے گئے جس سے ان کالجس کی 20 ہزار نشستیں گھٹ گئی ۔ کالجس کے بند ہونے سے نشستوں کی تعداد میں کوئی بڑا فرق نہیں آیا ۔ کیوں کہ حکومت نے جاریہ سال سرکاری ڈگری کالجس میں 20 ہزار نشستوں کا اضافہ کیا ہے ۔۔