/27 اپریل تا /29 اپریل تاج کرشنا حیدرآباد میں انعقاد
حیدرآباد ۔ /24 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں سب سے بڑے جویلری نمائش UE دی جیولرس ایکسپو کا /27 اپریل تا /29 اپریل تاج کرشنا حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ اس نمائش میں شاندار اور آنکھوں کو خیرہ کرنے والے کلکشن پیش کئے جائیں گے ۔ زیورات کو نہایت ہی نئی مہارت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جو ہر سیزن اور موسم کے لئے قابل زیب ہیں ۔ اس نمائش کو چینائی کی یونائیٹیڈ اگزہیبیشن کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے جو موتیوں کے شہر میں ایک منفرد اور پرکشش جویلری کلکشن کا شاندار مظاہرہ ہوگا ۔ 56 ویں جیویلری ایکسپو ایڈیشن میں اختراعی ، شاہانہ تھاٹ اور فنی نکتہ نظر سے تیار کردہ زیورات ہوں گے ۔ UE THE JEWELLERY EXPO ایک ٹریڈ مارک ایکسپو ہے جو حیدرآباد میں زیورات کی پیشکشی کیلئے عوامی دلچسپی خاص کر شائقین کے لئے شاندار لمحہ ہوگا ۔ اس موقع پر اداکارہ انانیا سونی کے ہمراہ ٹاپ ماڈلس بھی جلوہ گر ہوں گی اور زیورات کی نمائش کریں گی ۔ پراجکٹ ڈائرکٹر وی کے منوج نے بتایا کہ اس تاریخی شہر حیدرآباد میں ان کی نمائش خالص ثقافتی جھلک کا مظہر ہوگی ۔