تلنگانہ میں 132 ایڈیشنل و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو ترقی اورتبادلے

محمد غوث معین الدین، محمد تاج الدین احمد ، محمد اقبال صدیقی اور ایم اے باری ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹس آف پولیس
حیدرآباد۔یکم نومبر (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے پولیس عہدیداروں کو ترقی دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر تبادلے عمل میں لائے۔ 132 ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (نان کیڈر) اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دی ہے اور آج شام ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے احکامات جاری کئے۔ ڈی سی پی ورنگل مسٹر اے ایس محمد اسمٰعیل کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (لیگل سیل) ڈی جی پی آفس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون مسٹر کے بابو راؤ کو ڈپٹی کمشنر پولیس ہیڈکوارٹرس، ایڈیشنل ڈی سی پی سی سی ایس مسٹر جے رنجن رتن کمار کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کمپیوٹرس ، او ایس ڈی شمس آباد شریمتی پی وی پدماجا کو اسی مقام پر برقرار رکھا گیا۔ این کوٹی ریڈی او ایس ڈی محبوب آباد، جی جانکی شرمیلا او ایس ڈی کرائم سائبرآباد کو ترقی دیتے ہوئے انہیں اُسی مقام پر فائز رکھا گیا۔ مسٹر سی ششی دھر راجو کو ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح حکومت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں اور اس فہرست میں مسٹر ایم اے باری اسسٹنٹ کمشنر پولیس اسپیشل برانچ کو ایڈیشنل ڈی سی پی سی سی ایس، محمد اقبال صدیقی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اینٹی کرپشن بیورو کو ایڈیشنل ڈی سی پی ایس بی ۔II مسٹر محمد تاج الدین احمد اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹریفک۔ II، مسٹر غوث معین الدین اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آصف نگر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون ، سی ایچ سدھاکر اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ملک پیٹ کو ایڈیشنل ڈی سی پی سنٹرل زون مقرر کیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس الوال مسٹر سید رفیق کو ایڈیشنل ڈی سی پی (ایس او ٹی) رچہ کنڈہ،ای رامچندرا ریڈی ایڈیشنل ایس پی میدک کو ڈپٹی کمشنر آف پولیس یادادری رچہ کنڈہ ، مسٹر پی جئے پال اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ٹریفک کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انٹلیجنس، شیخ سلیمہ ڈی ایس پی انٹلیجنس کو ایڈیشنل ڈی سی پی (کرائمس۔II) رچہ کنڈہ، شیخ اسمعیل اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کھمم کو ایڈیشنل ایس پی سوریہ پیٹ مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر ایم وینکٹیشورلو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پنجہ گٹہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون، مسٹر شانتی سرینواس اے سی پی شادنگر سائبرآباد کو ایڈیشنل ڈی سی پی نارتھ زون، شریمتی ریحانہ غوث ڈی ایس پی سی آئی ڈی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر پی کروناکر ایس ڈی پی او جگتیال کو ایڈیشنل ڈی سی پی ٹریفک۔IV، مسٹر کے سی ایس رگھوویر اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سائبر کرائمس کو ایڈیشنل ڈی سی پی سی سی ایس مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آئندہ دو یوم میں شہر کے کئی انسپکٹران کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دی جائے گی اور مخلوعہ عہدوں کو پُر کیا جائے گا۔