تلنگانہ میں یوم تاسیس تقاریب

کریم نگر 29 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب میں افراد خاندان کے ہمراہ شرکت کرنے ضلع پریشد چیرپرسن تلااما نے عوام سے خواہش کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر بھی موجود تھے۔ یہاں ڈسٹرکٹ مستقر دفتر پر متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے تلااما نے کہاکہ جہد مسلسل کے بعد ریاست تلنگانہ حاصل ہوئی اور یوم تاسیس تلنگانہ کا ریاستی عوام میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ اس کے پیش نظر ہمیں چاہئے کہ افراد خاندان کے ساتھ تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب میں شرکت کریں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کے حصول میں کریم نگر کا کلیدی رول رہا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ تحریک میں کریم نگر کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ تمام مذاہب و طبقات کے افراد کو چاہئے کہ وہ یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ کریم نگر ایم پی بی واسالا رمیش نے گرام پنچایتوں پر روشنی کرنے کیلئے 5 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا۔ اُنھوں نے ضلع کو روشنیوں سے منور کردینے کا بھی مشورہ دیا۔ ضلع کریم نگر کو ہر طرح سے سجانے کا انھوں نے مشورہ دیا۔ اس اجلاس میں جے سی ناگیندر ضلع ریونیو آفیسر ویرا برہمیا، آر ڈی او چندرشیکھر، رویندر سنگھ، رمنا چاری و دیگر موجود تھے۔