حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : پراگ ملک فوڈس ( پی ) لمٹیڈ ہندوستان کی سب سے بڑی خانگی ڈیری نے ریاست تلنگانہ میں گوردھن کا تازہ ملک رینج بازار میں متعارف کیا ہے ۔ گوردھن فریش اور گوردھن ٹی اسٹار ملک ، گوردھن ملک کی طلب اس کی تازگی ، حفظان صحت سے اصولوں کو اپنانے اور خالص ہونے کے لیے بہت زیادہ ہے ۔ گوردھن ٹی اسٹار ملک کو خصوصی طور پر چائے اور کافی کے فلیورس کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ اس شاندار کوشش کے موقع پر بات کرتے ہوئے مسٹر دیویندرا چیرمین پراگ ملک فوڈس ( پی ) لمٹیڈ نے کہا پراگ نے آندھرا پردیش کے ضلع چتور میں پالامنر میں جدید آلات سے لیس ڈیری پلانٹ کیلئے 200 کروڑ کے قریب سرمایہ کاری ہے ۔۔