تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کے قیام کا ادعا

کریم نگر 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عوام میں ابھی بھی ووٹ ڈالتے کے تعلق سے فرقہ وارانہ پیدا ہوا ہے باوجود اس کے حکومت ضلع انتظامیہ اور رضا کارانہ تنظیموں کی جانب ووٹ کی اہمیت ضرورت پر مسلسل بیداری پروگرام منعقد کئے گئے کریم نگر میں پہلی کی بہ نسبت رائے دہی میںاضافہ ضرور ہوا ہے لیکن جتنا ہونا چاہئے تھا نہیں ہوا رائے دہی جو بھی ہوں اس میں 75 تا 80 فیصد رائے دہی ٹی آر ایس کے حق میں ہوئی ہے یہاں پرسنیما ملٹی پبلیکشن میٹنگ ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں حلقہ کریم نگر پارلیمانی ٹی آر ایس امیدوار ونود کمار نے کہا کہ انہوں نے اس تیقن کا اظہار کیا کہ بغیر کسی کے تعاون سے ریاست میں حکومت قائم کررہے ہیں یقینا پہلی حکومت تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی ہوگی ہماری ریاست ہماری حکومت ہمار اقتدار ہوگا ۔ عوام کا یہ رد عمل دیکھا گیا ہے کہ ٹی آر ایس ہماری پارٹی ہے اس لئے ہماری حکومت و اقتدار ہونا چاہئے ،بچے بوڑھے،جوان ،خواتین،جو بھی حق رائے دہی سے استفادہ کیا ہے اس میں زیادہ تر ٹی آر ایس کو ہی ووٹ دیا ہے انہوں نے کہا کہ میں دن کے 24 گھنٹوں میں بہ مشکل صرف چار گھنٹے آرام کرونگا مابقی تمام خدمت عوام کےپروگراموں کی عمل آوری کیلئے دونگاں مرکز سے زیادہ سے زیادہ فنڈس حاصل کرتے ہوئے تلنگانہ کی ترقی کیلئے بے تھکان کوشش کرونگا اس پریس کانفرنس میں چپہ ڈنڈی حلقہ امیدوار بوڈگے شوبھا نے بھی مخاطب ہوتے ہوئے ۔ ٹی آر ایس ضلع صدر ایڈ شنکر ،رویندر سنگھ ،سید اکبر حسین ،ناراداس ،لکشمن وغیرہ اس پریس میٹ میں شریک تھے۔