تلنگانہ میں ٹیچرس کیلئے یکساں سرویس رولز احکامات کی اجرائی

نظام آباد 25 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں پنچایت راج اور گورنمنٹ ٹیچرس کیلئے یکساں سرویس رولز کے نفاذ کے لئے صدرجمہوریہ ہند نے خصوصی احکام صادر کررہے ہیں۔ اس خصوص میں مرکزی حکومت نے گزٹ مورخہ 23 جون جاری کردیا ہے۔ موجودہ احکامات کی روشنی میں پنچایت راج ٹیچرس کو ترقی کے مواقع حاصل ہوں گے۔ اور پنچایت راج ٹیچرس ڈائیٹ لیکچررس، جونیر لکچررس، پیانل گریڈ ہیڈ ماسٹرس کی جائیدادوں پر ترقی کے لئے اہل ہوں گے۔ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نظام آباد کے عہدیداران لطیف سلیم، سید احمد بخاری، اسرار احمد نے بتایا کہ صدرجمہوریہ ہند کے خصوصی احکامات سے ریاست کے گورنمنٹ اور پنچایت راج ٹیچرس کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم ہوں گے۔ یہاں اس امر کی وضٓحت ضروری ہے کہ یکساں سرویس رولز کے لئے گزشتہ 40 برسوں سے پنچایت راج ٹیچرس یونین کے سابق ریاستی صدر موہن ریڈی مسلسل کوشش کررہے تھے جوکہ اب ثمر آور ثابت ہوئی۔