تلنگانہ میں مسلمانوں کی ترقی کیلئے منفرد اقدامات

جنگاؤں میں ٹی آر ایس کے انتخابی جلسہ سے محمد محمود علی اور مولانا محمد یوسف زاہد کا خطاب

جنگاؤں ۔18 ؍ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ میں ترقی دینے والی ٹی آر ایس پارٹی ہے ۔ مسلمانوں کے لئے شادی مبارک اور اقلیتی تعلیمی مدارس کا قیام عمل میں آیا تو صرف ریاستی چیف منسٹر کے سی آر کی وجہ سے ‘ ان خیالات کا اظہار کارگذار ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے جنگاوں میں آج دوپہر گائتری گارڈن میں جنگاوں اسمبلی حلقہ امیدوار ٹی آر ایس مسٹر متی ریڈی یادگیری ریڈی کے انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محمود علی نے کہاکہ ٹی آر ایس پارٹی آج بھی 12% تحفظات دینے کی بات پر پابند ہے ۔ آنے والے دنوں میں ٹی آر ایس مسلمانوں کو 12% تحفظات دے کر رہے گی ۔ کانگریس پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس مسلمانوں کے ووٹ حاصل کئے لیکن مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کبھی سونچا بھی نہیں ۔محمودعلی نے کہا کہ جنگاؤں اسمبلی حلقہ کے مسلمان ٹی آر ایس امیدوار متی ریڈی یادگیری ریڈی کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ چیرمین کھادی بورڈ مولانا یوسف زاہد نے کہا کہ ہندوستان بھر میں تلنگانہ کے چیف منسٹر کی تعریف ہوتی ہے اس لئے کہ وہ سیکولر ذہن کے قائد ہیں ۔ مسلمانوں کی ترقی چاہئے تو ٹی آر ایس کو ووٹ دیں ۔ جنگاؤں اسمبلی حلقہ ٹی آر ایس امیدوار متی ریڈی نے کہاکہ جنگاؤں اسمبلی حلقہ مسلمانوں کے جو بھی مسائل ہوں گے حل کرونگا ۔ آپ لوگوں کی مدد کرونگا ۔ اس موقع پر ریاستی اقلیتی قائد خواجہ عارف ‘ سنپت ریڈی‘ رکن بلدیہ محمد اعجاز ‘ ٹی آر ایس اقلیتی سل صدر محمد نعیم ‘ ورنگل ڈپٹی میئر محمد سراج ‘ محمد ساجد ‘ محمو انور ‘ محمد مسیح الرحمن ‘ سید جہانگیر ‘ سید خرم ‘ محمد عظیم ‘ محمد سلیم ‘ انور شریف ‘ محمد غوث‘ محمد خلیل ‘ محمد لطیف ‘ محمد شریف الحسن ‘ محمد کریم الدین اور دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی ۔