تلنگانہ میں تمام طبقات کی فلاح و بہبودی کو یقینی بنایا جائے گا

نظام آباد:26؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سینئیر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے آج یوم جمہوریہ کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے معمر افراد کے علاوہ صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس تقریب میںآل انڈیا سینئر سٹیزن کانفیڈریشن کے جنرل سکریٹری انیل کاشیڈیکر، آل انڈیا سینئر سٹیزن رورل ڈیولپمنٹ کے چیرمین حاجی سلیمان خان اور رکن پارلیمنٹ مدھوگوڑ یاشکی، ایم ایل سی ارکلہ نرساریڈی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور بانی ایڈیٹر روزنامہ نظام آباد مارننگ ٹائمز الحاج تبسم فریدی مرحوم کی سیاسی، سماجی، ملی و صحافتی خدمات اور سینئر سٹیزن سے وابستگی کا اعتراف کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کی گئی اور ان کے خدمات کے عوض پر ان کی یاد میں شاعر اشفاق اصفی کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ یاشکی نے تقریر کرتے ہوئے سینئر سٹیزن کی جانب سے کئے جانے والے فلاحی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فلاحی کاموں سے سماج کو بے حد فائدہ حاصل ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان قائد راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے تمام طبقات کو یکساں حقوق کی ادائیگی کیلئے کوشاں ہے اور گذشتہ 10 سال سے یو پی اے حکومت نے ملک کی تمام ریاستوں میں فلاح بہبودی کے کاموں کو انجام دیا جارہا ہے اور یو پی اے حکومت میں عوام کو حکومت سے فلاحی کاموں سے استفسار کرنا کا حق دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو پی اے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں مخالف دہشت بل پیش کیا جارہا ہے تاکہ فرقہ پرست عناصر کو سخت سے سخت سزا مل سکے لیکن چند افراد کی جانب سے اس کے برخلاف کام کرتے ہوئے بل کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے مسٹر مدھوگوڑ یاشکی نے سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی کو مکمل تعاون پیش کرنے اور فائونڈیشن کی جانب سے ممکنہ تعاون پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور کہا کہ تلنگانہ ریاست میں تمام طبقات کی فلاح بہبودی یقینی ہوگی اور سینئر سٹیزنس کو بسوں میں رعایت اور سفر کرنے کیلئے حکومت سے نمائندگی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر ایم ایل سی ارکلہ نرساریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی کومکمل تعاون پیش کیا جارہا ہے قبل از بھی سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی کیلئے 2لاکھ روپئے ایم ایل سی فنڈ سے منظور کئے گئے تھے اور آئندہ بھی مکمل تعاون پیش کیا جائیگااس موقع پر آل انڈیا سینئر سٹیزن کانفڈریشن کے جنرل سکریٹری مسٹر انیل کاشیڈیکراور آل انڈیا سینئر سٹیزن رورل ڈیولپمنٹ کے چیرمین حاجی سلیمان خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ مرکزی حکومت نے مرکزی سینئر سٹیزن سوسائٹی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس بات کو واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے ترقیاتی کام مستحق افراد تک کیوں نہیں پہنچ رہے ہیں اور اس میں کیا خامیاں ہے اور کس طرح عمل آوری کرنی چاہئے اس بات کی تجاویزات پیش کرنے کی خواہش کی یہ سینئر سٹیزن کیلئے ایک فخر کی بات ہے ان افراد نے کہا کہ ملک کے دیگر ریاستوں میں سینئر سٹیزن کو کئی رعایتوں کے بشمول بس کے سفر کی رعایت بھی دی جارہی ہے لیکن آندھرا پردیش میں یہ رعایت نہیں دی جارہی ہے اس موقع پر سابق رکن اسمبلی ستیش پوار سابق نائب صدرنشین بلدیہ بھکتا وتسلم دلی، سینئر کانگریس قائد و کارپوریٹر رفعت محمد خان، پی سی سی سکریٹری ڈی سریندر، دکن گرامینا بینک کے ڈائریکٹر ایم اے قدوس، ویلفیر پارٹی صدر انور خان نے بھی مخاطب کیا اس موقع پر سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی کے صدر ایم اے شکور، سکریٹری خواجہ معین الدین نے اجلاس کو واقف کروایا کیا کہ یہ سوسائٹی کا 2007 ء میں 9 اراکین کے ساتھ آغاز کیا گیا تھا

اب یہ 1100 افراد پر مشتمل ہے اور ہر سال عالمی یوم معمر کے موقع پر تہنیت کے علاوہ عازمین حج کو تہنیت کے علاوہ دیگر فلاحی کاموں کو انجام دے رہی ہے اور آدھار کارڈ کی فراہمی میں عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے 2200 افراد کو آدھارکارڈ فراہم کئے گئے اور کرنول اور محبوب نگر کے متاثرین کیلئے سی ایم ریلف فنڈ میں 20 ہزار روپئے ، آسام کے ریلف فنڈمیں ذریعہ روزنامہ سیاست 10 ہزار روپئے اور کیدرناتھ اتراکھنڈ کے متاثرین کیلئے پرائیم منسٹر فنڈ میں 25 ہزار روپئے دئیے گئے۔ 2013 ء میں سوسائٹی کو بسٹ سوسائٹی قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت نے ایوارڈ بھی عطا کیا ہے انہوں نے سوسائٹی کے پروگراموں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے چائیلڈ لیبر اسکول اور میرٹ میں کامیاب ہونے والے طلباء اور عالمی جونیئر باکسنگ چمپئن نکہت زرین اور باکسنگ کوچ صمصمام الدین کی تہنیت کا بھی ذکر کیا ۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے معمر افراد کے علاوہ صحافی محمد جاوید علی نمائندہ روزنامہ سیاست ، احمد علی خان روزنامہ آج کا تلنگانہ بیوروچیف، دودرشن رپورٹر ببولی نرسیا، اسٹاف رپورٹر آندھرا پربھا ایم لمبادری کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس اجلاس میں ضلع وقف کمیٹی کے رکن سید مقصود عالم، مولانا کریم الدین، احمد عبدالعظیم جماعت اسلامی، عمر ستار، نوید اقبال صدر ضلع اقلیتی سیل تلگودیشم،رفیق شاہد ایڈیٹر للکار، محمد غوث الدین جوائنٹ سکریٹری، سید فضل احمد رکن عاملہ بھی موجود تھے۔