محبوب نگر میں شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم تقریب سے رکن اسمبلی سرینواس گوڑ کا خطاب
محبوب نگر ۔ /26 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت تمام طبقات کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کررہی ہے ۔ بالخصوص پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کو سطح غربت سے اونچا اٹھانے کیلئے مسلسل اقدامات کرتی آرہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑ نے مستقر محبوب نگر کے ٹاون ہال میں شادی مبارک اور کلیانہ کشمی اسکیم کے چیکس کی تقسیم کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکیمات نے غریب خاندانوں میں خوشیوں اور مسرت کی لہر دوڑادی ہے ۔ غریب دلہنوں کے والدین کیلئے بہت بڑی راحت ہے ۔ انہوں نے فخریہ انداز میں کہا کہ شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی اسکیم ملک بھر میں منفرد اور مثالی ہے ۔ ان اسکیمات کے تحت 315 خاندان میں جملہ دو کروڑ 24 لاکھ سات ہزار پانچ سو آ,ھ روپئے کے چیکس تقسحیم کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کئی ایک اسکیمات ہیں جو پسماندہ تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ کی طرف لے جارہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آج ضرورتمندوں میں یہ چیکس تقسیم کرتے ہوئے مجھے مسرت محسوس ہورہی ہے کیونکہ استفادہ کنندگان کے چہروں پر خوشی کے آثار واضح نظر آرہے ہیں ۔ ٹی آر ایس قائد خواجہ حسین مقصود نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 60 برسوں میں آندھرائی حکمرانوں نے ہمیں تمام شعبوں میں پستی میں ڈھکیل دیا تھا ۔ لیکن تلنگانہ کے مرد مجاہد کے سی آر نے 4 برسوں میں ماضی کو پس پشت ڈالتے ہوئے تلنگانہ کے عوام کو نئی خوشحال زندگیوں کی مسرتوں سے سرشار کردیا ۔ شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیمات کی رقم ابتداء میں 50 ہزار پھر 75 ہزار اور اب موجودہ مہنگائی کے پیش نظر ایک لاکھ سے زائد کرتے ہوئے کے سی آر نے کروڑوں عوام کی دعائیں لی ہیں ۔ تقریب کو تقی حسین تقی نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر محمود علی ثناء ، ابرار پاشاہ ، نائب صدر مائیناریٹی سیل ٹاون ٹی آر ایس ، راشد خان ، ریاست خان کونسلران بلدیہ ، وینکٹیا ٹاؤن صدر ، حافظ ادریس و دیگر موجود تھے ۔