شادنگر /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تعلیم طلباء کا ایک ایسا خزانہ ہے جو زندگی کے کسی بھی حصہ میں کہیں پر بھی کام آسکتی ہے ۔ تعلیم انسان کو بلند سے بلند مقام لے جاسکتی ہے ۔ طلباء حصول تعلیم کے دوران کبھی بھی احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے شادنگر میں واقع مریا رانی ہائی اسکول میں منعقدہ ڈسٹرکٹ لیول اگزیبیشن اینڈ پراجکٹ مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے دیہی سطح پر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو سخت محنت اور جستجو کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا ۔ ٹی آر ایس حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ مبذول کی ہوئی ہے ۔ طلباء تمام تعلیمی شعبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے سائنس فیر اور دیگر کھیل کود پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا ۔ محبوب نگر ایم ایل اے سرینواس گوڑ نے کہا کہ تعلیم کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تعلیم کے ذریعہ ہی ملککی ترقی ہوتی ہے ۔ مولانا عبدالکلام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیہی سطح سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے تعلیم کی بلندیوں تک پہونچنتے ہوئے ملک کے ایک بہترین سائنس داں اور صدر جمہوریہ کے عہدے تک پہونچے ۔ انسان کو ترقی کی راہ ہموار کرنے میں تعلیم کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ ریاست کی حکومت میں ہر ایک بچہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے کے جی تا پی جی مفت تعلیم فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ ڈی ای او محبوب نگر وائی چندریا نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا اہم مقصد طلباء میں شعور پیدا کرنا اور ان کے صلاحیتوں کو ابھارنا ہے ۔ اس پروگرام میں مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس کے علاوہ اسکولی بچوں نے افتتاحی تقریب کے موقع پر مختلف پروگراموں کو پیش کیا ۔ اس موقع پر شادنگر بلدیہ چیرمین اگنو وشوم ، کمشنر بلدیہ شادنگر ، ویمنا ریڈی ، فرخنگر منڈل تحیصلٹدار چندر راؤ ، فرخنگر منڈل ایم پی پی یو جی ، وائس ایم پی پی این نریندر ریڈی ، کوسوما کماری پی او آر وی ایم ( ایس ایس اے ) محبوب نگر فرخنگر منڈل ایم ای او شنکر راتھوڑ ، راگھوا ریڈیمنوہر ودیا ساگر کے علاوہ مختلف مقامات کے اسکول اساتذہ اور مقامی عوام اور طلباء بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ ایم ایل اے محبوب نگر سرینواس گوڑ نے ڈسٹرکٹ لیول اگزیبیشن اینڈ پراجکٹ مقابلوں کی تقریب کا افتتاح کیا ۔