تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد 28 ستمبر ( یو این آئی ) تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون سرگرم ہے ۔ ودربھ اور اس سے متصل جنوبی چھتیس گڑھ اور جنوب مشرقی مدھیہ پردیش پر ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ کمزور پڑ گیا ہے ۔ تاہم اس کے زیر اثر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ‘ نظام آباد ‘ کریم نگر ‘ کھمم ‘ ورنگل اور نلگنڈہ میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں بتایا کہ ساحلی آندھرا کے اضلاع سریکا کلم ‘ وجیانگرم ‘ وشاکھا پٹنم ‘ مشرقی و مغربی گوداری میں بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے ۔
تلنگانہ اوپن اسکول ( ٹاس ) کی
آج آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اوپن اسکول کے ایس ایس سی ( اوپن ) اور انٹر میڈیٹ ( اوپن ) میں داخلے کے لیے دو سو روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 29 ستمبر آخری تاریخ ہے ۔ اس کا مسلمہ سنٹر ویژنری کالج خلوت میں داخلے کی معلومات اور رہبری کے لیے معہ اسنادات زیراکس فون نمبر 9390044104 پر ربط کریں ۔۔