تلنگانہ ملازمین کی جانب سے نئے زونل نظام کا خیر مقدم

حیدرآباد 30 اگسٹ ( این ایس ایس ) تلنگانہ اسٹیٹ ائمپلائز اسوسی ایشن کے صدر پدما چاری نے آج مرکز کی جانب سے ریاست میں نئے زونل نظام کو منظوری دئے جانے کا خیر مقدم کیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ریاست میں نئے زونل نظام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی مسلسل کاوش کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو پانی ‘ روزگار اور فنڈز کے معاملے میں پہلے ناانصافی کا سامنا تھا ۔ کے سی آر کی جدوجہد سے نئی ریاست تشکیل پائی اور اب چیف منسٹر نے نئے زونل نظام کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی سے کامیاب نمائندگی کی ہے ۔