تلنگانہ مسودہ بل کو بھوگی میں جلادینے پر احتجاج

کرن کمار ریڈی، چندرا بابو نائیڈو ، جگن اور اشوک بابو کے پتلے نذر آتش
کریم نگر۔/15جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ بل کے مسودہ کو سی ایم کی ہدایت پر صدر اے پی این جی اوز یونین اشوک بابو سیما آندھرائی قائدین بھوگی کی آگ میں ڈالنے کے خلاف یہاں کریم نگر ضلع مستقر اور تمام ضلع کے دیگر مقامات پر بھوگی کے شعلوں میں تلنگانہ کے حامی مختلف انجمنوں کی جانب سے جگن، چندرا بابو اور کرن کمار ریڈی کے پتلوں کو جلایا گیا۔ ٹی این جے اے سی کے زیر اہتمام چیف منسٹر کرن کمار ریڈی، اشوک بابو کے علامتی پتلوں کو تلنگانہ چوک پر نذر آتش کیا گیا۔ ٹی این جی سی اے کنوینر ٹی جی وی ایس ریاستی ورکنگ صدر بھوکیا تروپتی نائیک نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیما آندھرائی سرمایہ دار جس طرح کی بھی سازش رچائیں تلنگانہ ریاست کے قیام کو وہ روک نہیں پائیں گے۔ اس موقع پر وجئے نرسمہا، سرینواس، موتی لال، رمیش پرساد، روی وغیرہ موجود تھے۔ تلگودیشم کے رومال کھنڈوا ، اکھل بھارت یادو مہاسبھا اربن صدر گنٹیا کمار کی زیر قیادت مقامی کمان چوراہا پر بھوگی کی آگ میں ڈال دیا گیا۔ ٹی آر ایس قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے مسودہ بل کو بھوگی میں ڈال کر جلادینے کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ تلنگانہ میں ٹی ڈی پی کا نام و نشان مٹادیں گے کہتے ہوئے انہوں نے انتباہ دیا۔سی سرینواس، انجیا یادو، روی یادو، کونے ملیشم، ہنمنت شیوا، مہیش، راملو، کانگریس سٹی صدر کی زیر قیادت ٹاور سرکل میں وائی ایس جگن، چندرا بابو نائیڈو، کرن کمار ریڈی کے فلیکسی کو بھوگی میں ڈال کر جلادیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ آئین کے مطابق تیار کردہ تلنگانہ مسودہ بل بھوگی میں جلادینے کے خلاف جگن، چندرا بابو نائیڈو اور کرن کمارریڈی کی تصاویر کی فلیکسی کو بھوگی میں نذر آتش کیاگیا۔

ٹرین حادثہ میں ہلاک
سیڑم۔/15جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پیر کی رات ساڑھے سات بجے قریب گھڑو صاحب ولد ابراہیم صاحب کی ٹرین حادثہ میں موت واقع ہوگئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 43سالہ گھڑو صاحب ساکن الکا ریلوے کراس کررہے تھے کہ اچانک دوسری سمت سے ایک مال گاڑی نے انہیں روند دیا۔ منگل کی صبح سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کو نعش حوالے کردی گئی۔