تلنگانہ مائناریٹی ایمپلاز سروس اسوسی ایشن ورنگل کی چیف منسٹر سے نمائندگی

ورنگل /29 مارچ (فیکس) جناب سید غیاث الدین پریس سکریٹری تلنگانہ مائناریٹی ایمپلائز سروس اسوسی ایشن ورنگل کے بموجب مسٹر لازرس صدر، جناب محمد کوثر فاروقی جنرل سکریٹری اور توفیق الرحمن ایڈیشنل جنرل سکریٹری تلنگانہ مائناریٹی ایمپلائز سروس اسوسی ایشن ورنگل کی قیادت میں ایک وفد آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ان کے دورہ ورنگل کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے چند امور کے لئے نمائندگی کی گئی۔ چیف منسٹر سے پرزور خواہش کی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسلمانوں کے لئے 12 فیصد تحفظات کے احکامات جلد از جلد جاری کئے جائیں، اردو کو ریاست کی دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیں، مائناریٹی ایمپلائز کے لئے ہاؤزنگ اسکیم کے تحت اراضی دی جائے، ایسے تمام تلگو اور انگلش میڈیم سرکاری مدارس میں اردو کو تیسرے اختیار مضمون کے طورپر نافذ کریں اور وہاں ایک سرکاری اردو ٹیچر کا تقرر عمل میں لائیں، جہاں پر 30 فیصد سے زائد مسلم طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہوں۔ عیسائیوں کے قبرستان کے لئے اراضی الاٹ کریں اور یروشلم کے دورہ کے لئے انھیں سبسیڈی دیں۔ چیف منسٹر نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ ان امور کا جائزہ لے کر جلد از جلد کارروائی کریں گے۔