تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کا قومی کوچنگ کیمپ

حیدرآباد ۔ 27 اپریل ۔ (راست) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کے سکریٹری کے بموجب گوشہ محل فٹبال اسٹیڈیم میں 29 اپریل کو قومی کوچنگ کیمپ کا آغاز ہورہا ہے جس میں گول کیپرس راجیو ریڈی نائیڈو ، سری کمار ، احمد باوزیر ، نوین ، ڈیفینڈرس میں تاتم نائیڈو ، رگھو ، زیویرس اسٹیفن ، مقتدر احمد ، خلیل ، قدیر خان ، مڈفیلڈرس میں کمار ، جوشوا ، الفریڈ ، اینڈریو ، علی بن حسن علی ، راڈرکس ، طلحہ مرتضیٰ ، زبیر بن سلطان اور فارورڈس میں ڈیوڈ سن ، عبدالرحمن ، احتشام علی ، اے آر نائیڈو ، اویناش ، وجئے کمار، کملیش ، رگھوورن اور ارجن کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ای ایس شیام یا اچرجی سے رجوع ہوں ۔
ڈونالڈ آسٹریلیائی بولروں کے مشیر
سڈنی۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی سابق فاسٹ بولر ایلن ڈونالڈ رواں سال جولائی میں سری لنکا کے دورے پر جانے والی آسٹریلیائی ٹیم کے فاسٹ بولروں کی رہنمائی کریں گے۔ انہیں باضابطہ طور پر بولنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن امکان ہیکہ انہیں آسٹریلیائی ٹیم میں مستقل ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔
ومبلڈن کی انعامی رقم میں اضافہ
لندن۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن ٹینس ٹورنمنٹ کی انعامی رقم میں اضافہ کردیا گیا۔ آل انگلینڈ کلب نے کہا  کہ  ومبلڈن 2016 کے فاتح کھلاڑی کو دو ملین پائونڈز دیئے جائیں گے جبکہ ٹورنمنٹ کی کل انعامی رقم 28.1ملین پائونڈز ہوگی۔