کریم نگر 13 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائی کورٹ کا فوری قیام عمل میں لایا جائے اور علحدہ ہائی کورٹ کے قیام تک کسی قسم کے تقررات ‘ترقی عمل میں نہ لائی جائے ۔ یہاں کریم نگر میں ضلع عدالت کے روبرو بار اسو سی ایشن کے صدر گوپومدھو سدھن ریڈی کی زیر قیاد منظم کردہ ہڑتال جس میں وکلاء نے حصہ لیا کے کیمپ سے مخاطب کرتے ہوئے کریم نگر ایم پی ونود کمار نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم ہوچکی ہے اور ابھی تک تلگو عوام کے درمیان کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم ریاست تلنگانہ کے لئے علحدہ ہائی کورٹ کے قیام میں تاخیر اور ٹال مٹول پر علحدہ ہائی کورٹ کے لئے ایک اور تحریک شروع کی جاسکتی ہے۔ شہر کے میئرسردار رویندر سنگھ‘ ایم ایل اے لکشمن کمار ‘کارپوریٹر ٹی پربھاوتی وائی سنیل راو نے احتجاجی وکلاء سے اظہار ہمدردی کی ۔